پچھلے دنوں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی  کے بکس کھولنے والے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی پاکستان کے شہر ٹھٹھہ میں میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران نگران شعبہ حاجی عبد الرؤف عطاری نے شرکاکے درمیان سستی کے نقصانات اور سستی دور کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گھریلو صدقہ بکس سندھ مشاروت کے ارشد عطاری، سندھ مشاروت کے رکن ارمان عطاری اور نواب شاہ ڈویژن کے نگران سید دانش عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ ڈونیشن بکس  اور گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران کا بذریعہ لنک سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں ڈونیشن بکس ، سپروائزر ز، ڈویژن، صوبائی اور پاکستان سطح کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران شعبہ ڈونیشن بکس حاجی عبدالرؤف عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے قوت حافظہ بڑھانے کے طریقے اور کمزور کرنے والے عوامل سے بچنے کا طریقہ بتایا۔اس کے علاوہ رواں سال میں شعبے کی نیو پالیسی کے حوالے سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  لاہور پنجاب پاکستان میں دو دن پر مشتمل ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور اور گجرنوالہ ڈویژن کے سپروائزرز سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ ٹریننگ سینئر آڈٹ منیجر عارف عطاری اور ڈوینش بکس کے ٹرینر محمد فیضان عطاری نے نئے پرانے سپروائزرز کی شرعی، تنظیمی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئےشعبے سے متعلق پالیسیوں کو پروجیکٹر کی مدد سے بیان کیا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت پچھلے دنوں کراچی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے سپروائزرز سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر کراچی مشاورت کے رکن کاشف عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئےشعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا نیز ڈویشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے دعوت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی خدمات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں شرکا نے شعبے اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں کوٹ غلام محمد سندھ کے عطیات بکس ذمہ دار کاشف عطاری روڈ حادثے کے سبب انتقال کر گئے جس پر  شیخِ طریقت امیراہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ اور نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مرحوم کے لواحقین کو تعزیتی پیغام ارسال فرمایا اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے لئے ایصال ِثواب کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کی جانب سے مرحوم کے ایصالِ ثواب کےلئے سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، ناظمِ اعلیٰ جامعۃ المدینہ بوائز اور نگرانِ ڈسٹرکٹ سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔بعدازاںمبلغِ دعوتِ اسلامی نے فاتحہ خوانی و دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ ڈونیشن بکس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت 21دسمبر 2021ء بروز منگل ڈویژن میرپورخاص میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ میرپورخاص، ڈسٹرکٹ عمرکوٹ، ڈسٹرکٹ تھرپارکر کے ڈونیشن بکس ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مختلف ذمہ داران (جن میں نگرانِ پاکستان شعبہ ڈونیشن بکس حاجی عبدالرؤف عطاری، نگرانِ ڈویژن میرپور خاص حافظ زین عطاری اور صوبائی ذمہ دار سیّد دانش عطاری شامل تھے) نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔

بعدازاں شرکا نے زیادہ سے زیادہ عطیات اوربکس بڑھانے نیز امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا سے حصہ پانے کے لئے 24 ، 25 ، 26 دسمبر 2021ء کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔(رپورٹ:شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے زیر ِاہتمام8دسمبر2021ءبروزبدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ پنجاب پاکستان میں ذمہ داران کی تربیت کےلئےایک نشست کاانعقادکیاگیاجس میں شعبہ ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی محمد فیضان عطاری مدنی نے شرکاکی دینی و اخلاقی اعتبارسےتربیت کرتےہوئےشعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےگفتگوکی۔

ذمہ دارنےڈیلی روٹین کوتبدیل کرنےکےسلسلےمیں اہم نکات پرتبادلۂ خیال کیاجس پرشرکانےشعبےاوردعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ (رپورٹ: ابو حبان محمد فیضان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ عطیات بکس کےتحت 7دسمبر2021ءبروزمنگل پنجاب پاکستان کے شہر حافظ آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان ِمدینہ میں ایک تربیتی سیشن کا اہتمام ہواجس میں شعبہ ذمہ داران نےشرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی محمد فیضان عطاری مدنی نے شرکاکو 12 دینی کاموں میں عملی طورپر حصہ لینے اورشعبہ کے تحت جاب ڈیسکرپشن نیز ڈیلی روٹین کو تبدیل کرنے کے حوالے سےذہن سازی کی جس پرشرکانےاچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ (رپورٹ:ابو حبان محمد فیضان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کسی بھی شعبے کےذمہ داران  کی مستقل تربیت اس شعبے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔الحمدللہ عزوجل دعوتِ اسلامی کےاراکینِ شوریٰ وقتاً فوقتا ً ذمہ داران کی تربیت کے لئے مختلف نشستوں کاانعقادکرتےرہتےہیں۔

اسی سلسلےمیں پچھلےدنوں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں کراچی ریجن شعبہ عطیات بکس کےمنیجرزکےلئےایک نشست کااہتمام کیاگیاجس میں شعبے کےدیگراہم ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس موقع پررکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نےمنیجرزکی شعبےکےحوالےسےتربیت ورہنمائی کی نیزانہیں دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنےکاذہن دیاجس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبے عطیات بکس، ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ،عشر  اورشعبہ عطیات بکس کےذیلی شعبے گھریلو صدقہ بکس کےذمہ داراسلامی بھائیوں کاپاکستان سطح پربذریعہ لنک تربیت کاسلسلہ ہواجس میں ریجن وزون اورکابینہ وڈویژن ذمہ داران نےشرکت کی۔

نگران ِشعبہ عطیات بکس حاجی عبد الرؤف عطاری نے عطیات جمع کرنے کے فضائل بتاتےہوئےعطیات کےلئےکوشش کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس کےعلاوہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نےذمہ داران کی  دینی،اخلاقی اورتنظیمی اعتبارسےتربیت کرتےہوئےدرود پاک  پڑھنے، وقت کی اہمت  کوسمجھنے،  یومیہ شیڈول ترتیب دینے اور کتاب فرض علوم سیکھئے پڑھنے کاذہن دیا۔اس دوران پروفیشنل اسپیکر ثوبان عطاری نےبھی شرکاکی تربیت ورہنمائی کرتےہوئےسنتوں بھرابیان کیا۔(رپورٹ: ابوحبان محمد فیضان عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ دونیشن بکس کےتحت 3دسمبر2021ءبروزجمعہ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں مدنی مشورےکااہتمام کیا گیاجس میں شعبہ عطیات بکس اورگھریلو صدقہ بکس  کےریجن منیجمنٹ سمیت دیگراہم شعبہ ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی یعفوررضاعطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کرتےہوئے کے ماہانہ عطیات کو بڑھانےکےحوالےسےمشاورت کی۔

اس کےعلاوہ لاہور ریجن کے اخراجات کو خود کفیل کرنے کےلئے اہم نکات پرتبادلۂ خیال کیااورنئےاہداف طےکئےگئے۔(رپورٹ:ابو حبان محمد فیضان عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ عطیات بکس کےزیرِاہتمام 25نومبر2021ءبروزجمعرات بلوچستان کے شہر  ڈیرہ اللہ یار میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ ذمہ داران سمیت دیگراہم ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدفاروق جیلانی عطاری نےاسلامی بھائیوں کی دینی،اخلاقی اورتنظیمی اعتبار سے تربیت فرمائی۔

اس دوران نگرانِ مجلس حاجی عبدالرؤف عطاری نےبھی ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اورنمایاں کارکردگی پراسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

بعدازاں نگرانِ مجلس نے گھریلو صدقہ بکس کے نگران عمران سرور عطاری کےہمراہ ڈیرہ اللہ یارزون عطیات بکس کےنیوآفس ورکشاپ، ویئر ہاؤس اور میٹنگ روم کا وزٹ کیااورشعبےکےدینی کاموں کےحوالےسے رکنِ زون فدا حسین عطاری اور آفس ذمہ دار دانیال عطاری کودعاؤں سےنوازا ۔

دورانِ وزٹ ریجن ذمہ دار عطیات بکس  سید دانش عطاری اور ارشد عطاری بھی موجودتھے۔(رپورٹ:محمدفیضان عطاری شعبہ ڈونیشن بکس،  کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)