19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےشعبہ عطیات بکس کےزیرِاہتمام
25نومبر2021ءبروزجمعرات بلوچستان کے شہر ڈیرہ
اللہ یار میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ
ذمہ داران سمیت دیگراہم ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
اس مدنی مشورےمیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی
محمدفاروق جیلانی عطاری نےاسلامی بھائیوں کی دینی،اخلاقی اورتنظیمی اعتبار سے تربیت
فرمائی۔
اس دوران نگرانِ مجلس حاجی عبدالرؤف عطاری نےبھی
ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اورنمایاں کارکردگی پراسلامی بھائیوں کی حوصلہ
افزائی کی۔
بعدازاں نگرانِ مجلس نے گھریلو صدقہ بکس کے
نگران عمران سرور عطاری کےہمراہ ڈیرہ اللہ یارزون عطیات بکس کےنیوآفس ورکشاپ، ویئر ہاؤس
اور میٹنگ روم کا وزٹ کیااورشعبےکےدینی کاموں کےحوالےسے رکنِ زون فدا حسین عطاری
اور آفس ذمہ دار دانیال عطاری کودعاؤں سےنوازا ۔
دورانِ
وزٹ ریجن ذمہ دار عطیات بکس سید دانش عطاری
اور ارشد عطاری بھی موجودتھے۔(رپورٹ:محمدفیضان عطاری شعبہ ڈونیشن بکس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)