پچھلے دنوں نگران ڈسٹرکٹ الحاج سید فضیل شاہ نے ملیر ڈسٹرک2 کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تمام اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا ، نگران ڈسٹرکٹ نے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیا ، اچھی کارکردگی ہونے پر حوصلہ افزائی کی اور ٹیلی تھون کے اہداف دیتے ہوئے اس حوالے سے مدنی پھول بھی دئیے۔

اس موقع پر کراچی سٹی ذمہ دار ڈونیشن بکس کے ذمہ دار کاشف بھائی نے بھی ذمہ داران کی تربیت کی ۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں شعبہ ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب کے مشہور شہر ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ ٔپنجاب کے میٹرو پولیٹن و ڈویژن ذمہ داران اور کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ صوبائی ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے ذمہ داران کو12 دینی کاموں کے حوالے سے ترغیب دلائی اور مدنی مشورے کے مدنی پھول پڑھ کر سنائے۔

دورانِ میٹنگ شعبے کے نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہے اس پر کلام کیا گیا اور شعبے کی سابقہ کارکردگیوں کا مختلف انداز سے جائزہ لیا گیا نیز نئے اہداف طے کرتے ہوئے ذمہ داران کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے آن لائن کورس کرنے کی نیتیں کروائی گئیں۔

بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے ذمہ داران کی مختلف موضوعات پر تربیت کی اور شعبے کے نئے اہداف طے کئے۔

اس میٹنگ میں جامعۃ المدینہ بوائز کے پاکستان سطح کے خود کفالت ذمہ دار محمد علی عمران عطاری، مدرسۃالمدینہ بوائزکے پنجاب سطح کے خود کفالت ذمہ دار محمد فریاد عطاری اور شعبہ ڈونیشن بکس کے پاکستان سطح کے نگران حاجی عبد الرؤف عطاری نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ:محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی  کے شعبہ مدنی عطیات بکس کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سرکاری ڈویژن حیدرآباد اور ڈویژن بھنبھور مدنی عطیات بکس اور گھریلو صدقہ بکس ذمہ داران سمیت صوبائی ذمہ دارمدنی عطیات بکس محمد ارمان عطاری ، صوبائی ذمہ دار جامعۃ المدینہ رضوان مدنی اور جامعۃ المدینہ بوائز اندرون سندھ خود کفالت ذمہ دار اخلاق مدنی بھی موجود تھے۔

شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان سطح کے ذمہ دار علی عمران مدنی نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے اور نیو مقام پر عطیات بکس لگانے کے حوالے سے نکات بتائے نیز اس سلسلے میں حاضرین کو اہداف دیئے۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلس شوریٰ کہ رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے بھی تربیت فرمائی جس میں رکن ِشوریٰ نے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ڈونیشن بکس کے سلسلے میں دکانداروں سے ملاقاتیں کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: بہاول عطاری ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی کے شعبہ  عطیات بکس کے زیر اہتمام 11 اکتوبر 2022ء کو حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد لطیف آباد سٹی کے عطیات بکس ذمہ داراور سپر وائزر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار عبدالعزیز عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دینی کام کرنے اور عطیات بکس بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔بعدازاں مشورے میں رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدنی قافلہ میں سفر کرنے اورمتعلقین کو سفر کروانے کا ذہن دیا نیز عطیات بکس کے حوالے سے دکانداروں سے ملاقاتیں کرنے کا مشورہ دیا۔(رپورٹ: بہاول عطاری ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پاکستان کے شہر سرگودھا میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 13 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات  شعبہ ڈونیشن بکس کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سرگودھا ڈویژن کی تمام مینجمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، بعدازاں صوبۂ پنجاب کے ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شعبے کی کمزوریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اُن کے مسائل حل کئے نیز اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئےگئے۔اس موقع پر جامعۃالمدینہ بوائز کے خود کفالت ذمہ دار محمد ساجد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


19 ستمبر 2022ء بروز پیر شعبہ عطیات باکس کے تحت پنجاب کے شہر گجرات میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں شعبے کے میٹرو پولیٹن ذمہ داران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران و  سپروائزرز اور کوآرڈینیٹر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا اس کے بعد شعبہ عطیات باکس ڈویژن گوجرانوالہ کے ڈویژن ذمہ دار محمد توصیف عطاری نے ذمہ داران کو12 دینی کاموں کے حوالے سے ترغیب دلائی اور نیک اعمال کے رسالے سے جائزہ بھی کروایا مزید شعبے کے نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہیں ؟ اس پر گفتگو ہوئی ۔ کارکردگیوں کا مختلف انداز سے جائزہ لیا گیااور اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف میں امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب گفتگو کے آداب و فضول باتوں سے بچنے کی فضیلت تحفے میں دی گئی۔

اس مدنی مشورے میں مدرسۃ المدینہ شعبہ عطیات باکس کے ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار شہزاد عطاری نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن باکس پنجاب، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے رکنِ مرکزی مجلس شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ ڈونیشن بکس اورشعبہ گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

رکنِ شوریٰ نے مدنی مشورے میں ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ڈونیشن بکس کھولنے والے اسلامی بھائیوں کو خوش اخلاق بننے، چہرے پر مسکراہٹ رکھنے اور نیکی کی دعوت دینے والا بننے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ڈونیشن بکس کی ماہانہ آمدن کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16 ستمبر 2022ء بروز جمعہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن کے حیدری چوک میں قائم دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن بکس آفس میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ ڈونیش بکس کے ڈویژن، میٹروپولیٹن اور صوبہ پنجاب مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ (بوائز) کے صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہواجس کے بعد صوبائی ذمہ دار محمد زاہد بغداد ی عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالےسے ذمہ داران کی ذہن سازی کی اور نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ شعبہ حاجی عبدالرؤف عطاری نے اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور شعبے کے نظام میں مزید بہتری لانے کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔

بعدازاں شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزلیا گیا جس میں نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار مولانا علی عمران عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


15ستمبر ٫2022 کو شعبہ گھریلو صدقہ بکس کی فیصل آباد میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے جامعہ مدرسہ کے پاکستان سطح کے  ذمہ داران و صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول سے ہوا۔ اس کے بعد نگران مجلس حاجی عبد الرؤف عطاری اور رکن شوری حاجی فاروق جیلانی نے ذمہ داران کی مختلف کاموں پر تربیت کی ۔

مزید شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہے اس پر کلام ہوا نیز کال سینٹر کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور مختلف اہداف طے ہوئے۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام14 ستمبر 2022 ٫کو شعبہ عطیات بکس کی فیصل آباد میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ عطیات بکس پاکستان کے ذیلی شعبہ ذمہ داران و صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول سے ہوا۔ اس کے بعد شعبے کے نگران مجلس حاجی عبد الرؤف عطاری نے صدقے کے فضائل بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی مختلف کاموں پر تربیت کی نیز مدنی پھول بیان کرتے ہوئے شعبے کے نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہے اس پر کلام ہوا۔ مزید جن چیزوں کی شعبے کو حاجت ہے ان کو پورا کرنے کے حوالے سے پلاننگ کی گئی۔

اس کے علاوہ 12 دینی کاموں بالخصوص مدنی قافلہ اور نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے نیز سو فیصد ذمہ داران کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14 ستمبر 2022ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، نگرانِ شعبہ، صوبائی ذمہ دار نیز اورسیز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی کا کا جائزہ لیا اور ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کے دینی کاموں کے بارے میں کلام کرتے ہوئے فرمایا کہ صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے، صدقے کے فضائل قراٰن و حدیث میں موجود ہیں، بزرگانِ دین کے کتنے ہی واقعات ہیں کہ انہوں نے دنیا میں خرچ کیا تو اللہ عزوجل نے انہیں دنیا و آخرت میں اس کا اجر (بدلہ) دیا، کتنے ہی مریض صدقے کی برکت سے شفایاب ہوجاتے ہیں۔

دعوت اسلامی کا شعبہ گھریلو صدقہ بکس جس کے تحت اسلامی بھائی اسلامی بھائیوں سے اور اسلامی بہنیں اسلامی بہنوں سے ملاقات کر کے اُن کے گھر وں میں صدقہ بکس رکھواتے ہیں تاکہ دعوت اسلا می کے اربوں کے اخراجات کو عطیات جمع کر کے پورا کیا جاسکے۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نےشعبے کی سابقہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے   کہا کہ  کے پی کے ،  اسلام آباد ، کشمیر  اور پنجاب کی کارکردگی  نمایا ں رہی جبکہ شعبے  کے اہداف میں کراچی سٹی سب سے نمایاں  ہے ۔بعدازاں   نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور   اسلامی بھائیوں سے ملاقات  بھی فرمائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

9 ستمبر 2022ء بروز جمعہ ضلع لیہ پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبہ ڈونیشن بکس کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران، کوآرڈینیٹرز  اور سپروائزز سمیت آفس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دوارانِ میٹنگ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سابقہ میٹنگ میں طے کئے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں بالخصوص ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کرونے اور نیک اعمال رسالے جمع کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔

اسی طرح مبلغِ دعوتِ اسلامی نےمیٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں سے اگست 2022ء کی کارکردگی کا جائزاہ لیا جبکہ ستمبر 2022ء کے اہداف طے کئے جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔

بعدازاں ڈی جی خان ڈویژن کے نگران نے بھی اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ اس میٹنگ صوبائی ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری، آفس ذمہ دار سید حامد عطاری بھی شریک تھے۔اور ۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا، ڈونیشن بکس پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)