دعوتِ اسلامی  کے شعبہ گھریلو صدقہ بکس کی جانب سے 19 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ، تحصیل ، یوسی اور وارڈ نگران سمیت تحصیل شعبہ ذمہ داران شریک ہوئے۔

معلومات کے مطابق ڈویژن مشاورت کے نگران ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے شعبہ خود کفالت کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔مزید شرکا کو 12 دینی کام کرنے اور محرم الحرام میں ایک ماہ اور تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


13 جون 2023ء بروز منگل ملتان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ذیلی ڈیپارٹمنٹ گھریلو صدقہ بکس ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ  و سٹی ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

نگرانِ ملتان ڈویژن محمد سادات عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں بالخصوص ملتان ڈویژن کی تمام مساجدمیں مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کرنے، اور اجتماعی قربانی سمیت قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا۔

نگرانِ ملتان ڈویژن کا دورانِ مدنی مشورہ کہنا تھا کہ 20 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کریں گے اس حوالے سے اپنی کوشش بڑھائیں، مختلف علاقوں میں نئے بکسز لگائیں اور ان کی ماہانہ آمدنی میں بھی اضافہ کریں۔

علاوہ ازیں نگرانِ ملتان ڈویژن نے شعبہ ڈونیشن بکس کے ذریعے دیگر شعبہ جات کو خود کفیل بنانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ گھریلو صدقہ بکس حاجی عمران سرور عطاری نے بھی اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس  کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت فرمائی اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


7 جون 2023 ءبروز بدھ   فیضانِ مدینہ بہاولپور میں شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں شعبے کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری مدنی نے 12 دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بہترین کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور تحائف دیئے۔ساتھ ساتھ آئندہ ماہ کے اہداف بھی دیئےجبکہ اسلامی بھائیوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔(کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 مئی 2023ء کو فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں صوبہ سندھ کی مینجمنٹ کی شرکت ہوئی۔

رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے شعبہ ڈونیشن بکس صوبہ سندھ میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز ذمہ داران کی اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔

ساتھ ساتھ شعبے کے دینی کاموں میں مزید ترقی پر تربیت کرتے ہوئے انھیں دینی کام کی بڑھوتی کے لئے مزید کوشش کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار عطیات بکس مجلس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


25 مئی2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے ذیلی شعبہ RT&D کے آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دار حاجی فیضان عطاری مدنی نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے ۔

مزید ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے ان کو شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز جدید تقاضوں کے مطابق اپنے اندر پیشہ وارانہ صلاحتوں کا اضافہ کرنے کا ذہن دیا ۔اس آن لائن مدنی مشورے میں پنجاب سطح کے شعبہ ذمہ دار جنید عطاری اور سندھ سطح کے شعبہ ذمہ دار بھاول عطاری بھی شریک تھے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


10 مئی  2023ء کو فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے زیر ِ اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے تمام سطح کے ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

مدنی مشورہ رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے فرمایا جس میں اسلامی بھائیوں کی سابقہ تمام دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز ذمہ داران کو شعبے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے ذہن دیا اور تربیت کی جس پر انھوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار عطیات بکس مجلس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ڈونیشن  بکس دعوت اسلامی کے ذیلی شعبہ (TND) ٹریننگ اینڈ ڈولپمنٹ کے تحت 9 مئی 2023ء کو فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ ، ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ اور گھریلو صدقہ بکس مینجمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ٹریننگ اینڈ ڈولپمنٹ کے ٹرینر سر شبیر نے سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کی ’’ سیلف کانفیڈنس ‘‘کے موضوع پر تربیت کی۔(رپورٹ: فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار عطیات بکس مجلس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں 11 فروری 2023ء بروز ہفتہ شعبہ ڈونیشن بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے ڈونیشن بکس کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے ذمہ داران کو آئندہ کے لئےاہداف بھی دیئے جس پر حاضرین نے بھر پوردینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے بلوچستان ڈیرہ اللہ یار میں قائم ڈونیشن بکس آفس میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بلوچستان ڈونیشن بکس کے ذمہ داران اور مینجمنٹ نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ حاجی عبدُالرؤف عطاری ، صوبائی ذمہ دار ارمان عطاری اور معاون صوبائی ذمہ دار پناہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں شعبہ خود کفالت کی ترقی کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ : فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار ڈونیشن بکس ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 17 جنوری2023 ء بروز منگل سافٹ اسکلز ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں   شعبہ عشر اور شعبہ ڈونیشن بکس کی ڈویژن گوجرانولہ کی مینجمنٹ نے شرکت کی۔

اس ٹریننگ سیشن میں کارپوریٹ ٹرینر سرشبیر احرام عطاری(کراچی) نے Personal effectiveness کےحوالے سے ذمہ داران کو ٹریننگ دی نیز ذاتی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے متعلق نکات سے آگاہ کیا ۔ (رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


16 جنوری 2023 ءبروز پیر  پنجاب کے شہر گوجرانولہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سافٹ اسکلز ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں گھریلو صدقہ بکس، شعبہ عشر اور ڈونیشن بکس کی ڈویژن گوجرانولہ کی مینجمنٹ نے شرکت کی ۔

ٹریننگ سیشن میں کارپوریٹ ٹرینر سرشبیر احرام عطاری(کراچی) نے Personal effectiveness کےحوالے سے ذمہ داران کو تربیتی نکات بتائے نیز ذاتی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے متعلق مدنی پھولوں سے آگاہ کیا۔ (رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)