ذیلی ڈیپارٹمنٹ گھریلو صدقہ بکس ملتان ڈویژن کے
ڈسٹرکٹ و سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کامدنی مشورہ
13 جون 2023ء بروز منگل ملتان کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا
جس میں ذیلی ڈیپارٹمنٹ گھریلو صدقہ بکس ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ و سٹی ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
نگرانِ ملتان ڈویژن محمد سادات عطاری نے دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں بالخصوص ملتان ڈویژن کی تمام مساجدمیں مدرسۃالمدینہ
بالغان شروع کرنے، اور اجتماعی قربانی سمیت قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے
اہم نکات پر کلام کیا۔
نگرانِ ملتان ڈویژن کا دورانِ مدنی مشورہ کہنا
تھا کہ 20 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی
قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کریں گے اس حوالے سے اپنی کوشش
بڑھائیں، مختلف علاقوں میں نئے بکسز لگائیں اور ان کی ماہانہ آمدنی میں بھی اضافہ
کریں۔
علاوہ ازیں نگرانِ ملتان ڈویژن نے شعبہ ڈونیشن
بکس کے ذریعے دیگر شعبہ جات کو خود کفیل بنانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ گھریلو صدقہ بکس حاجی
عمران سرور عطاری نے بھی اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)