دعوتِ  اسلامی کے تحت 25 اگست 2022ء کو کراچی ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ داران سمیت ذیلی شعبہ جات کے پاکستان سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس حاجی عبدالرؤف عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کاتقابلی جائزہ کیا، اسلامی بھائیوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے نیز نیو ذمہ داران کی تربیت کا نظام بنانے پر نکات بتائے۔ اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان، سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے دعا ئے خیر کروائی۔ (رپورٹ: ابو حبان محمد فیضان عطاری ، رکن مجلس ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے تحت پچھلے دنوں رکن مرکزی مجلس شوری و نگران لاہور ڈویژن حاجی یعفور رضا عطاری نے گھریلو صدقہ بکس اور عطیات بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

اس موقع پر رکن شوری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے نیز انہیں مزید شعبے کے دینی کام بڑھانے کے حوالے سے نکات بتاتے ہوئے اہداف دیئے اور اہداف جلد پورا کرنے کی تر غیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


4 اگست 2022ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی ڈونیشن بکس  کھولنے والے، سپر وائزر اور ڈسٹرک ذمہ داران سمیت ذیلی شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دکانداروں کے ہمراہ محرم الحرام کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہین دیا جبکہ نگران شعبہ حاجی عبدالرؤف عطاری نے اللہ پاک کی رضا پر راضی رہنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

مزید شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اسلامی بھائیوں کے سوالات اور اُن کے حل کے لئے تربیت کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری رکن شعبہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت پچھلے دنوں کراچی میں بذریعہ زوم ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس کے دفتر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکنِ شعبہ حاجی رمیز عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں بالخصوص محرم الحرام کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری ، رکن شعبہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  دینی کاموں کا فالو اپ لینا اور شعبے کی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرنا شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ ڈونیشن بکس کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبے کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بہتر انداز میں اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت ڈویژن بہاولپور میں 22جولائی 2022 بروز جمعہ مدنی مشورہ  منعقد کیا گیا جس میں بہاولپور ڈویژن کی تمام منیجمنٹ نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورےمیں شعبہ ڈونیشن بکس صوبۂ پنجاب کے ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور سابقہ ماہ کی کارکردگی کا تقابل جائزہ لیا نیز مزید نئے اہداف کے متعلق گفتگو کی۔

ذمہ دار نے عطیات میں اضافے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عطیات میں اضافے کرنے کا طریقہ بتایا۔اسی طرح ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

مزید صوبائی ذمہ دار نے مدنی قافلوں میں سفر کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر ایک سپر وائزر نے اپنے آپ کو 30 دن کے مدنی قافلے کےلئے پیش کیا۔(رپورٹ:شہریار عطاری سوشل میڈیا شعبہ عطیات بکس پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 اور 21جولائی 2022ء بروز بدھ اور جمعرات پاکستان کے شہر ملتان میں واقع مدرسۃ المدینہ بوائز اشاعت السلام میں شعبہ ڈونیشن بکس (مدرسۃ المدینہ بوائز) کا دو دن پر مشتمل ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن ملتان، ڈویژن بہاولپور اور ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے تمام عطیات بکس ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس ٹریننگ سیشن میں پنجاب سطح کے ذمہ دار محمد جنید عطاری (ڈونیشن بکس کے ذیلی شعبہ ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس موقع پر شعبہ مدرسۃ المدینہ کے صوبہ پنجاب سمیت خود کفالت ذمہ دار نے بھی شرکت کی اور شعبےکی ترقی کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: شہریار عطاری سوشل میڈیا شعبہ عطیات بکس پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں شعبہ ڈونیشن بکس کے ذمہ داران کی تربیت کے لئے ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف نکات پر گفتگو کی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیانیز اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت 18جولائی 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر گوجرانولہ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس (مدرسۃ المدینہ) ڈویژن گوجرانولہ کے تمام ڈونیشن بکس ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس ٹریننگ سیشن میں پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد فیضان عطاری مدنی (ذیلی شعبے ڈونیشن بکس ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) اور پنجاب سطح کے ذمہ دار محمد جنید عطاری نے ذمہ داران کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور شعبہ کی ترقی کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شہریار عطاری سوشل میڈیا شعبہ عطیات بکس پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 17جولائی 2022ء بروز اتوار صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لیہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس ڈویژن ڈی جی خان کی تمام مینجمینٹ ٹیم نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں صوبائی ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے اسلامی بھائیوں کی 12دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور کروانے کا ذہن دیا نیز صوبائی ذمہ دار نے عملی طور پر 16جولائی 2022ء بروز ہفتہ ہونے والے مدنی مذاکرے میں ذمہ داران کے ہمراہ اجتماعی طور پر شرکت کی اور ہر ہفتے معمول کے ساتھ خود اور دوسروں کو شرکت کروانے کے حوالے سے تمام مینجمنٹ ٹیم کی تربیت کی۔

صوبائی ذمہ دار نے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کاکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کو مضبوط کرنے کے لئے مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور ذمہ داران کو نئے اہداف بھی دیئے۔بعدازاں اسلامی بھائیوں کی کارکردگیوں پر اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:شہریار عطاری سوشل میڈیا شعبہ عطیات بکس پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت 14جولائی 2022ء کو ڈسٹرکٹ ڈی جی خان، 15 جولائی 2022ء کو ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ اور 16جولائی 2022ء کو ڈسٹرکٹ لیہ میں تربیتی سیشن ہوا۔

اس تربیتی سیشن میں پنجاب کے صوبائی ذمہ دار زاہد بغدادی عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے اپنی کوالٹیز کو مزید بہتر کرنے اور بڑھانے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی نیز ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔مزید گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار نے شعبے کو ترقی کس طرح دلائی جا سکتی ہے اس پر کلام کیا اور اس کی پلاننگ کے اہداف دیئے۔(رپورٹ:شہریار عطاری میٹرو پولیٹن ذمہ دار شعبہ عطیات بکس گوجرانولہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ عطیات بکس اور گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)