18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت 18جولائی
2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر گوجرانولہ
میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس (مدرسۃ
المدینہ) ڈویژن گوجرانولہ کے تمام ڈونیشن بکس ذمہ داران
نے شرکت کی۔
اس ٹریننگ سیشن میں پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد
فیضان عطاری مدنی (ذیلی شعبے ڈونیشن بکس ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ)
اور پنجاب سطح کے ذمہ دار محمد جنید
عطاری نے ذمہ داران کی دینی، اخلاقی اور
تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور شعبہ کی
ترقی کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:شہریار
عطاری سوشل میڈیا شعبہ عطیات بکس پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)