پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ عطیات بکس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عطیات بکس و گھریلو صدقہ بکس کی تعداد بڑھانے کے متعلق کلام کیا جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے صوبہ پنجاب شعبہ عطیات بکس کے تحت قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے کے سلسلے میں مختلف علاقوں  میں جدول رہا جس میں شعبہ کے صوبائی ذمہ دار زاہد عطاری نےڈویژن ساہیوال میں روزانہ فجر کے بعد ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور کھالوں کے اکٹھاکرنے پر گفتگو ہوئی جس میں پینافلیکس، این او سی ، گاڑی کی بکنگ اور گھر گھر رسید دینے کے حوالے سے بھی بات ہوئی ، اس کے علاوہ کھالیں اکھٹی کرنے کے لئے 8 کیمپ بمع اخراجات تیار کئے ۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری ، سوشل میڈیا شعبہ عطیات بکس پنجاب ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت 21جون 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس صوبۂ پنجاب کے ڈویژن و میٹرو پولیٹن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں صوبائی ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے اسلامی بھائیوں کی 12دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے عید الاضحٰی کے مدنی قافلے کی تیاری کے متعلق مشاورت کی۔

مزید گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار نے سابقہ کاکردگیوں کا جائزہ لیا اور شعبے کو مضبوط کرنے کے لئے مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا نیز ذمہ داران کو نئے اہداف بھی دیئے گئے۔بعدازاں اسلامی بھائیوں کی کارکردگیوں پر اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:شہریار عطاری میٹرو پولیٹن ذمہ دار شعبہ عطیات بکس گوجرانولہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت نگران ِشعبہ ڈونیشن بکس حاجی عبدالراؤف عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پاکستان صوبۂ خیر پختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، مانسہرہ، مالاکنڈ، مردان اور وادیِ بحرین کا دورہ کیا۔

اس دوران نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود ڈونیشن بکس و گھریلوصدقہ بکس ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مشوروں کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر مشاورت کی۔بعدازاں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مانسہرہ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں بیان کیا۔

اس موقع پر گھریلوصدقہ بکس کے نگران عمران سرور عطاری، فنانس منیجر حاجی رمیز عطاری، آپرشن منیجر آزاد عطاری مدنی، آڈٹ منیجر عارف عطاری اور خصوصی عطیات بکس ذمہ دار حاجی اجمل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری مدنی شعبہ ڈونیشن بکس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


20 جون 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ لنک تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ ڈنیشن بکس کے سپروائزر، ڈویژن، صوبائی اور پاکستان سطح کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ ڈونیشن بکس حاجی عبدالرؤف عطاری نے شرکا کی سستی کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئےانہیں سستی کی اقسام، سبب اور سستی دور کرنے کا طریقہ بیان کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے دکانوں پر موجود ڈونیشن بکس کی صفائی ستھرائی کے متعلق گفتگو کی اور سابقہ ماہ عطیات میں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔بعدازاں اجتماعی قربانی و چرم قربانی کے حوالے سے بھی مشاورت کا سلسلہ رہا۔

واضح رہے یہ تربیتی اجتماع بذریعہ لنک کم و بیش 1 ہزار 166 مقامات پر سنایا گیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری مدنی شعبہ ڈونیشن بکس ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


15جون 2022ء  کو شعبہ عطیات بکس گوجرانولہ ڈویژن کا مدنی مشورہ گوجرانولہ میں ہوا جس میں پوری ڈویژن کے سپروائزرز نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائی نے سرکار ﷺ کی سادگی کے حوالے سے احادیث و روایت بیان کی۔ مزید تربیت کرتے ہوئے ذمہ داران کو سادگی اپنانے، سفید سوٹ پہننے اور سفید عمامے سجانے کی ترغیب دلائی۔ ساتھ ساتھ 12دینی کام کرنے کے بارے میں ذہن سازی کی اور اس کے اہداف دیئے۔ علاوہ ازیں شعبے کی ترقی و نظام میں مضبوطی کس طرح لائی جا سکتی ہے اس پر بھی کلام ہوا اور اخراجات کو پورا کرنے کے حوالے سے بھی تربیت کی۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری میٹرو پولیٹن ذمہ دار شعبہ عطیات بکس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اہم ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے تحت پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ ڈویژن لاہور کے تمام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری، نگران شعبہ حاجی عبد الرؤف عطاری، نگران گھریلو صدقہ بکس عمران سرور عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کاکردگیوں کا جائزہ لیا۔

اسی طرح ذمہ داران کو سال2022ء کی پلاننگ و ٹارگٹ اور رمضان عطیات کے حوالے سے اہداف دیئے گئے۔بعدازاں ذمہ داران کی کارکردگیوں پر اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر عطیات بکس جامعۃ المدینہ بوائز ومدرسۃالمدینہ بوائز، گھریلو صدقہ بکس کے تمام ذمہ داران، سپروائزرز، کوآرڈینیٹنر، آ فس ذمہ داران اور منیجمنٹ کے تمام اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ:ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر لاہور میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن اور ضلع ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ ضلع قصور حاجی نعیم عطاری نے ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہر گھر میں اور ہر دوکان پر صدقہ بکس رکھنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ ضلع قصور نے شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرستہ المدینہ کو ہر گاؤں اور شہر میں کم و بیش 30ہزار باکسز رکھنے کا ہدف دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔(رپورٹ:صغیر عطاری ضلع قصور ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں ذمہ داران  کے لئے دو دن پر مشتمل سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے سپروائزرز نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن گھریلو صدقہ بکس پاکستان سطح کے ذمہ دار عمران سرور عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر ملتان دارالافتاء اہلسنت کے مولانا محمد سرفراز عطاری مدنی نے بھی اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ذمہ داران نے انہیں اپنے شعبے کے تحت کی جانے والی دینی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی  کے بکس کھولنے والے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی پاکستان کے شہر ٹھٹھہ میں میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران نگران شعبہ حاجی عبد الرؤف عطاری نے شرکاکے درمیان سستی کے نقصانات اور سستی دور کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گھریلو صدقہ بکس سندھ مشاروت کے ارشد عطاری، سندھ مشاروت کے رکن ارمان عطاری اور نواب شاہ ڈویژن کے نگران سید دانش عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ ڈونیشن بکس  اور گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران کا بذریعہ لنک سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں ڈونیشن بکس ، سپروائزر ز، ڈویژن، صوبائی اور پاکستان سطح کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران شعبہ ڈونیشن بکس حاجی عبدالرؤف عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے قوت حافظہ بڑھانے کے طریقے اور کمزور کرنے والے عوامل سے بچنے کا طریقہ بتایا۔اس کے علاوہ رواں سال میں شعبے کی نیو پالیسی کے حوالے سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)