18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن
بکس کے تحت 14جولائی 2022ء کو ڈسٹرکٹ ڈی جی خان، 15 جولائی 2022ء کو ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ اور 16جولائی 2022ء کو ڈسٹرکٹ لیہ میں تربیتی سیشن ہوا۔
اس تربیتی سیشن میں پنجاب کے صوبائی ذمہ دار
زاہد بغدادی عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے اپنی کوالٹیز کو
مزید بہتر کرنے اور بڑھانے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی نیز ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔مزید گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار نے شعبے کو
ترقی کس طرح دلائی جا سکتی ہے اس پر کلام کیا اور اس کی پلاننگ کے اہداف دیئے۔(رپورٹ:شہریار عطاری میٹرو پولیٹن ذمہ دار شعبہ
عطیات بکس گوجرانولہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)