دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز  فیضان مدینہ کراچی میں پچھلے دنوں مجلس مدنی عطیات بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ساوتھ زون کے ذمہ دارن نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور نگران مجلس مدنی عطیات بکس نے شرکا کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے جملہ شعبہ جات کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے اہداف طے کئے۔(رپورٹ، محمد فیضان عطاری، مجلس مدنی عطیات بکس کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 7 اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون کے اراکینِ زون و مفتشین ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے میں ترقی کیسے ممکن ہے نیز ”12 مدنی کاموں کو کیسے مضبوط کر سکتے ہیں“ اس حوالے نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری،مجلس مدنی عطیات بکس کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت5 اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن زون نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں اپنی اپنی کابینہ میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اورہر ماہ کم از کم 3 دن کے قافلے میں خود بھی شرکت کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی سفر کروانے کے حوالے سے ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری،مجلس مدنی عطیات بکس کراچی ریجن)


دعوت ِ اسلامی  کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت ملیر کابینہ میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین کااجلاس ہوا جس میں کراچی ریجن مدنی عطیات بکس کے رکنِ کراچی ریجن نے شرکا کی تربیت کی اور مدرسۃالمدینہ کےجملہ اخراجات خود کفیل کرنےاورعمومی وگھریلوصدقہ بکس مزیدبڑھانےکےاہداف دیئے۔ علاوہ ازیں نگرانِ مجلس نے سید عبدالمتین عطاری مرحوم کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت گوجرہ،ٹوبہ،کمالیہ، سمندری اور میاں چنوں، عارف والا میں عطیات بکس رکھنے کاسلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری ، نگرانِ زون ، رکنِ زون ،مجلس مالیات کے ذمّہ دار کےعلاوہ دیگر ذمّہ دارن نے شرکت کی۔ذمّہ داران نے دکانداروں کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا  اور مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیتے ہوئےہفتہ واراجتماع اور فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، رکنِ مجلس مدنی عطیات بکس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت پچھلے دنوں ضلع کراچی ایسٹ کے علاقے منظور کالونی میں دکان دار اسلامی بھائیوں کے مدنی حلقوں کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف دکانوں میں نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔  ذمّہ دار اسلامی بھائی نے صدقے کی اہمیت پر سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو صدقہ کی ترغیب دلائی ۔علاوہ ازیں دکان داروں کے لئےدعائے خیر و برکت کا سلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ، محمد فیضان عطاری،کراچی ریجن مدنی عطیات بکس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 21 ستمبر2019ء کو گوجرانوالہ میں ایک دن کا کورس ہو اجس میں رکن کابینہ نے امانت و خیانت کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بکس رکھنے، کھولنے، رقم کی حفاظت کرنے کے ساتھ چندے کی رقم کو شرعی تقاضوں کے مطابق جمع کرنے کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ، محمد فیضان عطاری،کراچی ریجن مجلس مدنی عطیات بکس)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت ضلع قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن بلال آباد لاہور میں 15 ستمبر2019ءبروز پیر دکان دار اسلامی بھائیوں کےدرمیان مدنی حلقےمنعقد کئے گئے جن میں مجلس مدنی عطیات بکس کے ذمّہ داراسلامی نے صدقے کی اہمیت پر بیان کیا۔ دکان داروں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں مکتبتہ المدینہ کے رسائل بھی پیش بھی کئے گئے۔مبلغ دعوت ِ اسلامی نےاسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اورانکی دکانوں میں خیروبرکت کے لئے دعا بھی فرمائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس  مدنی عطیات بکس کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ماہانہ اجلاس ہوا جس میں مدنی عطیات بکس کے ذمہ داران ، مفتشین اور زون ذمہ داران نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور محبت، شفقت ،نرمی اور اخلاص کے موضوع پر نکات دئیے۔ آپ نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کوتحائف بھی پیش کئے۔


فیصل آباد ریجن کے شہر جڑانوالہ چک 128 کے رہائشی محمد لیاقت عطاری پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی ۔فائرنگ کے نتیجے میں لیاقت عطاری موقع پر ہی شہید ہوگئے، محمد لیاقت عطاری دعوت ِاسلامی کے شعبہ مجلس  مدنی عطیات بکس کے ذمہ دار اسلامی بھائی تھے اور اس وقت وہ عطیات بکس کھول کر واپس آرہے تھے کہ ڈاکوؤں نے انہیں فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ نگران زون نے پڑھائی جس میں مرحوم کے اہلِ خانہ، رشتہ دار، دوست و احباب سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ مرحوم کو ہاؤسنگ کالونی جڑانوالہ کے قبرستان میں سپر خاک کیا گیا۔

اسی طرح ہجویری زون کے سابق ذمّہ دارمقبول عطاری کے والد نور محمد صاحب کا انتقال ہوگیا جن کی نمازِ جنازہ کاہنہ نو ڈویژن لاہور میں جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کے استاذ صاحب نے پڑھائی ۔علاوہ ازیں مرحوم کی تدفین اورقبرپراذان کا سلسلہ بھی ہوا۔