شعبہ عطیات بکس  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 جون 2021ء کو بہاولپور زون کے شہر لودھراں میں شعبہ عطیات بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون نگران مجلس عمران سرور عطاری اور بہاولپور زون کے نگران زون نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ مزید ذیلی حلقہ کی انفرادی کارکردگی اور عطیات بکس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا ۔مجلس اور دعوت اسلامی کی ترقی کیلئے ماہ جون میں مدنی قافلے کے اہداف طے ہوئے۔

ڈونیشن سیل ڈپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  فیضان مدینہ فاروق آباد میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں ڈونیشن سیل کاؤنٹر ذمہ داران نے شرکت کی۔

غلام جیلانی عطاری سپروائزر ڈونیشن سیل ڈپارٹمنٹ نے ڈونیشن سیل ڈپارٹمنٹ کے سافٹ ویئر کے حوالے سے گفتگو کی۔ اپڈیٹس بتائیں اور ڈونیشن سیل کاونٹر پر کام کرنے پر مدنی پھول دئیے۔

شعبہ عطیات بکس دعوت اسلامی کے تحت 12 مارچ2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ چیچہ وطنی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی عطیات بکس کے ذمہ دارا سلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران زون ساہیوال محمد نوید عطاری نے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور شرکا کو عطیات بڑھانے اور رمضان عطیات کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے تربیت کی۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، شعبہ عطیات بکس)


دعوتِ اسلامی کے شعبے ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام 16 فروری2021ء بروز منگل  کراچی کی کیماڑی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ، اراکین کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

سپر وائزر محمد ارشد عطاری نے شعبے کے نظام، مدنی بستے بڑھانے اور دعوتِ اسلامی کی خود کفالت کے حوالے سے گفتگو کی۔ شعبہ ٔ ڈونیشن بکس کے ساتھ معاونت کرنے، علاقے میں ڈونیشن بکس لگانے اور عطیات بستے بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بکس کے زیر اہتمام یکم فروری 2021ء کوبذریعہ لنک سنتوں بھرا  اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر میں 500 مقامات پر متعلقہ شعبے کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس حاجی عبد الروف عطاری نے بذریعہ لنک بیان کیا اور شرکا کو 7،6،5 فروری کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:حاجی محمد فیضان عطاری، شعبہ عطیات بکس)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر اہتمام 26 جنوری 2021ء بروز منگل لاہور، فتح گڑھ، علاقہ گلشن پارک میں محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں نگران کابینہ محمد ندیم عطاری، دکانداروں اور تاجروں نے شرکت کی ۔

محفل نعت میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی و فلاحی کاموں میں مصروف عمل دعوت اسلامی کے مختلف شعبوں کا تعارف کرواتے ہوئے اخلاقیات اور تجارت کے موضوع پر مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:محمد شہزاد عطاری، رکن کابینہ مجلس کارکردگی) 


پچھلے دنوں سید شفیق الرحمان عطاری شعبہ خودکفالت مدرسۃالمدینہ و مدنی بستہ کراچی ریجن نے ایسٹ ملیرکورنگی زون لانڈھی وڈرگ روڈکابینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ کورسزرضا مسجدمیں حاضری دی جہاں طلباء کے درمیان کیا غیبت سےبچناضروری ہے؟ کے موضوع پر  بیان کرتے ہوئے شرکا کو مدنی عطیات کےحوالے سے انفرادی کوشش کاطریقہ سکھا یا جبکہ حاضرین کو عطیات بڑھانے کے متعلق رہنمائی کی مزیدمدنی بستےسجانےکےلیےاہداف بھی دئیے۔ اس موقع پر نگرانِ کابینہ ڈرگ روڈسےملاقات بھی کی۔رپورٹ: ابواسید مخدوم سید شفیق الرحمان عطاری (شعبہ خودکفالت مدرسۃالمدینہ و مدنی بستہ کراچی ریجن)


پچھلے دنوں سید شفیق الرحمان عطاری شعبہ خودکفالت مدرسۃالمدینہ و مدنی بستہ کراچی ریجن نے سینٹرل ساوتھ زون کھارادرکابینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ کورسزاقصیٰ مسجدمیں حاضری دی جہاں طلباء کے درمیان وقت اور اس کی اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو مدنی عطیات کےحوالے سے انفرادی کوشش کاطریقہ سکھا یا جبکہ حاضرین کو عطیات بڑھانے کے متعلق اہداف دیئے ۔

دوسری جانب کھارادرنیومدنی بستوں پرحاضری دی جہاں بستوں پر موجود اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزیدمدنی بستےسجانےکےلیےاہداف و ملاقاتوں کاسلسلہ کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس  عطیات بکس کے تحت 10 نومبر 2020ء بروز منگل تخت ہزارہ  تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکنِ زون اور ڈویژن ذمہ داران سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سنتوں بھرا اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی قاری محبوب رضا عطاری رکنِ زون بھلوال و ڈویژن نگران بھابڑا نے قیامت کے امتحان کے عنوان پر بیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون تعاون کرنے کا ذ ہن دیتے ہوئے ہفتہ واراجتماع کی دعوت دی۔(رپورٹ:فضیل رضا عطاری رکنِ زون بھلوال مجلس مدنی چینل عام کریں)


مجلس عطیات بکس دعوت اسلامی کے تحت 22 اکتوبر 2020ء کو کوٹ مومن میں مدنی مشورہ ہوا جس  میں کابینہ اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران زون عنصر خان عطاری مدنی اور ریجن ذمہ دار مجلس عطیات بکس محمد عمران عطاری نے دکانوں پر عطیات بکس رکھنےاور اپنے علاقوں میں میلاد اجتماع کروانے پر کلام کیا ۔ مدنی مشورے میں ماہ نومبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 23 اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک بھابڑا شریف تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ زون قاری محبوب رضا عطاری،سبطین رضا عطاری،فضیل رضا عطاری سمیت علاقائی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع میلاد میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی محمد شفیع عطاری فیصل آباد ریجن ذمہ دار نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان پر بیان کیا اور شرکا کو نماز اور سنتوں پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔( رپورٹ : سبطین رضا عطاری رکنِ زون بھلوال)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 23ستمبر 2020 بروز بدھ مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون بشیر احمد عطاری اور عطیات بکس کے ریجن ذمہ دار محمد نوید عطاری نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے جھوٹ کی تباہ کاریاں کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو عطیات بکس بڑھانے، سوفٹ ویئر میں ڈیٹا مکمل کرنے، شعبے کو خود کفیل کرنے ، کلیکشن مکمل کرنے ، ڈپوزٹ مکمل کرنے اور اپنے کام کو مینج کرنے جیسے کئی امور پر مدنی پھول دیئے جبکہ دو ماہ کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مقررہ وقت پر پیشگی اور عملی جدول کے متعلق کلام کیا۔ (رپورٹ : فضل الرحمٰن عطاری، ذمہ دار مجلس ائمہ مساجد)