21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 23ستمبر 2020 بروز بدھ مدنی
مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون بشیر احمد
عطاری اور عطیات بکس کے ریجن ذمہ دار محمد نوید عطاری نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی نے جھوٹ کی تباہ
کاریاں کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو عطیات بکس بڑھانے، سوفٹ ویئر میں ڈیٹا مکمل کرنے، شعبے کو
خود کفیل کرنے ، کلیکشن مکمل کرنے ، ڈپوزٹ مکمل کرنے اور اپنے کام کو مینج کرنے جیسے کئی امور پر مدنی پھول دیئے جبکہ دو ماہ کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مقررہ وقت پر پیشگی اور عملی جدول کے متعلق کلام کیا۔ (رپورٹ : فضل الرحمٰن عطاری، ذمہ دار مجلس ائمہ مساجد)