پچھلےدنوں دعوت ِ اسلامی کےشعبہ ڈونیشن بکس کےتحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآبادمیں مدنی مشورےکاانعقاد کیاگیاجس میں زون ذمہ داران سمیت دیگراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس حاجی عبدالرؤف عطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں سےگفتگوکرتےہوئےاحسن اندازسےدینی کام کرنےکی ترغیب دلائی۔

اس کےعلاوہ نگرانِ مجلس نے مثبت تبدیلی کے اثرات،عطیات مہم(ٹیلی تھون ) میں بھر پور کوشش کرنے اور دوکاندار کے مسائل بروقت حل کرنےکےحوالےسےمشاورت کی۔(رپورٹ: ابو حبان محمد فیضان عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے تحت 8 نومبر 2021ء تا 14 نومبر 2021ء تک پنجاب پاکستان کے شہر لاہور اور گردو نواح  کے مختلف مقامات جن میں داتا دربار کے نزدیک مدنی مرکزفیضان ِمدینہ جوہر ٹاون،مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاہنہ نو، مدنی مرکزفیضانِ مدینہ شیخوپورہ اورقصور میں ذمہ داران کی تربیت کےلئے سیشنز کا سلسلہ ہوا ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد فیضان عطاری مدنی نے شرکاکی تربیت کرتےہوئےانہیں 12 دینی کاموں میں حصہ لینے، ٹیلی تھون، شعبہ کے تحت جاب ڈیسکرپشن اور ڈیلی روٹین کو تیدیل کرنے کے حوالے سے اہم امورپرتبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں شرکانےشعبےکی ترقی کےلئےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ:ابوحبان محمد فیضان عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ ڈونیشن بکس کےتحت 8نومبر2021ءبروزپیرمدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہورمیں ایک دن کاسیشن ہواجس میں ڈویژن سطح کےاسلامی بھائیوں سمیت دیگرذمہ داران نےشرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد فیضان عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کافالواپ لیتےہوئےٹیلی تھون اور شعبہ کے تحت جاب ڈیسکرپشن کے حوالے سےکلام کیاجس پروہاں موجوداسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہاربھی کیا۔(رپورٹ: ابو حبان محمد فیضان ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


شعبہ عطیات بکس  دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین دن11 ،12 ،13اکتوبر 2021ءکوسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر کےبکسز وآفس ذمہ دار ،منیجرز، رکن زون ، رکنِ ریجن و اراکین شعبہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک کاآغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوا،اراکینِ شوریٰ،مولاناسجاد عطاری مدنی اور پروفیشنل اسپیکر سر فرید عطاری نے ذمہ داران کی دینی،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی،اس کے علاوہ نگران شعبہ عبد الرؤف عطاری نے بھی سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس سنتوں بھرے اجتماع کے اختتام پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری نےاسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔

مزید شرکائے اجتماع نے جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مولاناحاجی عبید رضاعطاری سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: ابو حبان محمد فیضان عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ عطیات بکس  دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ لنک پاکستان بھر کے بکس ذمہ دار،آفس ذمہ دار ، منیجر، رکنِ زون و ریجن ، اراکین شعبہ اورشعبے سے تعلق رکھنے والے تمام ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے ’’صفائی ستھرائی‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اورشعبہ عطیات بکس کے تحت 13،12،11اکتوبر کو ہونے والےسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

نگران شعبہ عبدالرؤف عطاری نے شعبے اور 12 دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی، واضح رہے! اس موقع پرپاکستان کے علاوہ ہند و بنگلہ دیش کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: ابوالحبان محمد فیضان عطاری کراچی ریجن شعبہ عطیات بکس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری کا  11، 12 اور 13 جون 2021ء کو پاکستان کے صوبہ پنجاب میں قائم مختلف مدنی مراکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن، فیضان مدینہ اسلام آباداور فیضان مدینہ چکوال کا شیڈول رہا۔

ان مقامات پر شعبہ ڈونیشن بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ نے ذمہ داران کو 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کا ذہن دیا۔ذمہ داران نے جون میں 40 مدنی قافلے سفر کروانے کی نیت کی۔ اختتام پر نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تحائف دیئے گئے۔

اس شیڈول میں معاون نگران شعبہ عطیات بکس عمران سرور عطاری، لاہور ریجن کے جنید عطاری اور اسلام آباد ریجن کے عمران عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: حاجی محمد فیضان عطاری، شعبہ ڈونیشن بکس دعوت اسلامی)


شعبہ  عطیات بکس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10 جون 2021ء بروز جمعرات ملتان، فیضان مدینہ میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شجاع آباد زون کے عطیات بکس ذمہ داران سمیت نگران زون نے شرکت کی۔

معاون نگران مجلس عمران سرور عطاری نے شرکاء کو مدرستہ المدینہ بالغان میں درست مخارج کے ساتھ قرآن مجید سیکھنے اور نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ : ابو حبان حاجی محمد فیضان عطاری)

شعبہ عطیات بکس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام7 جون 2021 ء بروز پیر شریف کو فیصل آباد زون  میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ عطیات بکس ریجن ذمہ دار عدنان عطاری ، جامعۃ المدینہ خود کفالت پاکستان ذمہ دار علی عمران مدنی اور نگران زون محمد عرفان مدنی نے شرکت کی اور اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔

رمضان عطیات میں اچھی کوشش کرنے والے اور ماہ مئی 2021ءمیں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف اور دینی کتابیں تقسیم کیں۔ اختتام پر اسلامی بھائیوں کے لئے خیر خوائی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

شعبہ عطیات بکس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7جون 2021ء  کو پنجاب کے شہر وہاڑی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معاون نگران مجلس شعبہ عطیات بکس عمران سرور عطاری اور نگران وہاڑی زون نے ذمہ داران کی رہنمائی کے ساتھ دینی کاموں ترقی کے حوالے سے تربیت کی نیز دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انفرادی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔ ماہ جون 2021ء میں ماہ مدنی قافلہ منایا جائے گا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اہداف لئے اور اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

شعبہ عطیات بکس  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 جون 2021ء کوبذریعہ لنک پاکستان بھر کے بکس ذمہ دار،آفس ذمہ دار ، منیجر، رکن زون ،رکن ریجن و اراکین مجلس و شعبہ سے تعلق رکھنے والے تمام ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ اس لنک کے ذریعے تربیت میں پاکستان کے علاوہ ہند و بنگلادیش کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

رکن شوری حاجی فاروق جیلانی عطاری نے دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور ماہ جون کو ماہ قافلہ منانے کی ترغیب دلائی نیز نگران مجلس حاجی عبدالرؤف عطاری نے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے ذمہ دارن کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔

12 دینی کاموں کی کار کردگی ، ذیلی حلقہ کی انفرادی کار کردگی اور عطیات بکس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔آخر میں مجلس اور دعوت اسلامی کی ترقی کیلئے ماہ جون میں مدنی قافلے کے اہداف طے ہوئے۔

شعبہ عطیات بکس  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 جون 2021ء کو بہاولپور زون کے شہر لودھراں میں شعبہ عطیات بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون نگران مجلس عمران سرور عطاری اور بہاولپور زون کے نگران زون نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ مزید ذیلی حلقہ کی انفرادی کارکردگی اور عطیات بکس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا ۔مجلس اور دعوت اسلامی کی ترقی کیلئے ماہ جون میں مدنی قافلے کے اہداف طے ہوئے۔

ڈونیشن سیل ڈپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  فیضان مدینہ فاروق آباد میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں ڈونیشن سیل کاؤنٹر ذمہ داران نے شرکت کی۔

غلام جیلانی عطاری سپروائزر ڈونیشن سیل ڈپارٹمنٹ نے ڈونیشن سیل ڈپارٹمنٹ کے سافٹ ویئر کے حوالے سے گفتگو کی۔ اپڈیٹس بتائیں اور ڈونیشن سیل کاونٹر پر کام کرنے پر مدنی پھول دئیے۔