19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
بلوچستان میں دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کا سلسلہ،رکنِ شوریٰ
حاجی فاروق جیلانی عطاری کی آمد
Mon, 29 Nov , 2021
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کےتحت
26نومبر2021ءبروزجمعہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدفاروق جیلانی عطاری نے
نگرانِ مجلس حاجی عبدالرؤف عطاری ، نگران
شعبہ گھریلوصدقہ بکس عمران سرورعطاری اورریجن ذمہ دار کاشف سلیم عطاری سمیت
دیگرذمہ داران کےہمراہ بلوچستان کے مشہور شہر کوئٹہ کادورہ کیا۔
رکنِ شوریٰ نےکوئٹہ کے عطیات بکس ذمہ دران کامدنی مشورہ کیاجس میں انہوں
نےشعبےکی دینی کاموں کاجائزہ لیتےہوئےمزیدبہتری کےلئےمدنی پھول دیئےجس پرذمہ داران
نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
اس
کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےشعبےمیں نمایاں کارکردگی والےاسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی
بھی فرمائی۔(رپورٹ: ابو حبان محمد فیضان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)