شعبہ عطیات بکس
دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین دن11 ،12 ،13اکتوبر 2021ءکوسنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر کےبکسز
وآفس ذمہ دار ،منیجرز، رکن زون ، رکنِ ریجن و اراکین شعبہ سمیت دیگر ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک کاآغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے
ہوا،اراکینِ شوریٰ،مولاناسجاد عطاری مدنی اور پروفیشنل اسپیکر سر فرید عطاری نے
ذمہ داران کی دینی،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی،اس کے علاوہ نگران شعبہ
عبد الرؤف عطاری نے بھی سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس سنتوں بھرے اجتماع کے اختتام پر مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری نےاسلامی بھائیوں کی تربیت
ورہنمائی کی۔
مزید شرکائے اجتماع نے جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مولاناحاجی عبید رضاعطاری سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: ابو حبان محمد فیضان عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)