دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 15فروری2020ء بروز ہفتہ کورنگی میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں مجلس مدنی عطیات بکس اوور سیز کے ذمہ دار،  متعلقہ مجلس کےکراچی ریجن ذمہ دار، آفس ذمہ دار ، مفتشین اور مدنی عطیات بکس کھولنے والے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس نے شرکا کی تربیت فرمائی اور مجلس کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


پچھلے دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس عطیات بکس کے زیر اہتمام مجلس عطیات بکس اور مجلس مالیات کے ذمہ دارن اسلامی بھائیوں کا ٹیلیفونک اجلاس ہوا ، جس میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کو خودکفیل کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال ہوا ۔۔(محمد فیضان عطاری، مجلس مدنی عطیات بکس)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس عطیات بکس کے زیر اہتمام لاہور جوہر ٹاؤن فیضانِ مدینہ میں عطیات بکس کے اسلامی بھائیوں کا 2 دن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ، جس میں شرکا کو اپنے رابطے بڑھانے اور شعبہ کی کارکردگی میں مزید بہتری سے متعلق مدنی پھول دئیے گئے ۔(محمد فیضان عطاری، مجلس مدنی عطیات بکس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 20جنوری2020ء بروز پیر اسلام آباد G-11 میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں مفتشین و اراکین زون اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس مدنی عطیات بکس نے شرکائے مدنی مشورہ کی اخلاقی و تنظیمی تربیت فرماتے مدنی کاموں کے لئے اخلاص کے ساتھ ذیادہ سے ذیادہ کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت نگران مجلس نے مدنی عطیات بکس کی تیاری کے حوالے سے باکسز بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا اور مدنی عطیات بکس کی پروڈکشن اور معیار کو چیک کیا۔آخر میں فیکٹری ذمہ دار اور عملے کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور شریک ہونے والے  اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ کا اہتمام ہوا۔اس موقع پر نگران مجلس نے ریجن ذمہ داران اور اراکین مجلس کا مدنی مشورہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت فرمائی اور اپنی اصلاح کرنےاور مدنی کام کرنے کے لئے طرزِ گفتگو سے متعلق نکات بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت  گزشتہ دنوں بحریہ ٹاؤن کراچی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اہلِ علاقہ ،شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس موقع پرریجن ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں نماز کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے مدنی ماحول کا حصہ بننے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت گزشتہ دنوں نگران مجلس نے فیصل آباد ریجن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جامع والا زون میں مجلس مدنی عطیات بکس کے ذمہ دار لیاقت عطاری (جن کا دو ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا)کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور مرحوم کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی۔


دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت22نومبر2019ء کونوشکی بلوچستان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔رکنِ مجلس مدنی عطیات بکس نے”نماز کےفضائل“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔علاوہ ازیں اسی مقام پر علاقائی دورہ اور چوک درس کا سلسلہ بھی ہوا۔(محمد فیضان عطاری، مجلس مدنی عطیات بکس)

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پچھلے  دنوں مجلس مدنی عطیات بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کے ذمہ داران اورمفتشین نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدنی عطیات بکس نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری لانے نیز زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کرنے کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری،کراچی ریجن،مجلس مدنی عطیات بکس)


دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 26اکتوبر 2019ء کو حیدرآباد میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں حید رآباد زون کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی عطیات بکس کے ذمّہ داران ، مفتشین اور اراکین نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور نگران مجلس مدنی عطیات بکس نے کارکردگی کا جائزہ لیااور29،28،27 اکتوبر2019ء کو ہونے والے مدنی عطیات بکس مہم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔ (محمد فیضان عطاری، مجلس مدنی عطیات بکس)


دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت24اکتوبر 2019ء کو لاہور میں واقع داتا دربار کے قریب دارالسنہ میں لاہور زون کےذمّہ داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں نے مدنی عطیات بکس کے ذمّہ داران ، مفتشین اور اراکین نے شرکت کی۔ نگران مجلس نے شرکا کی تربیت کی اور 24 نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے یونٹ جمع کرنے کاذہن دیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری ، رکن مجلس مدنی عطیات بکس)