11 جنوری 2023 ءبروز بدھ  پنجاب کے شہر لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں سافٹ اسکلز ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس ، شعبہ گھریلو صدقہ بکس کی ڈویژن لاہور کی مینجمنٹ نے شرکت کی۔

اس ٹریننگ سیشن میں کارپوریٹ ٹرینر سرشبیر عالم عطاری نے Personal effectiveness کےحوالے سے ذمہ داران کو ٹریننگ دی اور اچھی گفتگو کرنے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


10جنوری 2023ءبروز منگل  پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں سافٹ اسکلز ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس ساہیوال ڈویژن کی مینجمنٹ نے شرکت کی ۔

اس ٹریننگ سیشن میں کاپریٹ ٹرینر سر شبیر عالم عطاری(کراچی) نے Personal effectiveness (ذاتی تاثیر)کےحوالے سے ذمہ داران کو ٹریننگ دی۔

مزید ڈونیشن کی وصولیابی کو آسان بنانے کے لئے ڈونرز سے ملتے وقت interaction skills (بات چیت کی مہارت) کو کیسے استعمال کیا جائے اس کی معلومات فراہم کیں۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآبادمیں 9 جنوری 2023ء کو شعبہ ڈونیشن بکس کےذمہ داران کی میٹنگ کا انعقاد  ہواجس میں انٹیریر سندھ کے صوبائی ذمہ دار ، شعبہ ذمہ داران اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے ذمہ داران کو آئندہ کے لئےاہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے بھر پوردینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپوٹ : فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار ڈونیشن بکس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینِ اسلام  کی سر بلندی کے لئے کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت 4 جنوری 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا ۔

حیدرآباد میٹروپولیٹن سٹی کی تمام مینجمنٹ اور عطیات بکس ذمہ داران کا مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے لیا ۔ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دارنے بھی اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے انہیں اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔ (رپوٹ : فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار ڈونیشن بکس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  پنجاب کے شہر ملتان میں قائم دعوت ِاسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں سافٹ اسکلز ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس کی ڈویژن ملتان کی مینجمنٹ نے شرکت کی۔

اس ٹریننگ سیشن میں (کاپریٹ ٹرینر) سر شبیر عالم عطاری (کراچی) نے interaction skills (بات چیت کی مہارت)کےحوالے سے ذمہ داران کو ٹریننگ دی اور عطیات کی وصول یابی کو آسان بنانے کے لئے ڈونرز سے ملتے وقت interaction skills کو کیسے استعمال کیا جائے اس کی معلومات فراہم کیں۔(رپوٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے  زیرِ اہتمام 11 دسمبر 2022ء کو میرپورخاص ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار نے شعبہ کے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دینی کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات دیئےاور انہیں آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے نیز آخر میں اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


11 دسمبر ٫2022 بروز اتوار شعبہ عطیات بکس کی پنجاب کے شہر لیہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیہ میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کی ڈویژن ڈی جی خان کی مینجمنٹ نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہوا۔ اس کے بعد صوبائی ذمہ دار محمد زاہد عطاری نے مدنی مشوروں کے مدنی پھول پڑھ کر سنائے اور ذمہ داران کو12 دینی کاموں کے حوالے سے ترغیب دلائی جس میں بالخصوص ایک ماہ کے مدنی قافلوں کے حوالے سے ذہن سازی کی۔اس پر 6 ذمہ داران نے ہاتھوں ہاتھ اپنے آپ کو ایک ماہ کےمدنی قافلے میں سفر کے لئےپیش کیا ۔

آخر میں صوبائی ذمہ دار نے اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے۔اس مدنی مشورے میں ڈویژن ڈی جی خان کے نگران محمد اقبال عطاری نے بھی شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 10 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کی ڈویژن مینجمنٹ نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے میٹنگ کا آغاز کرنے کےبعد صوبائی ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی بالخصوص ایک ماہ کے مدنی قافلےمیں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

صوبائی ذمہ دار نے شعبے کے نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہے اس پر کلام کرتے ہوئے کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز مختلف موضوعات پر مشاورت کی اور ذمہ داران کو آئندہ کے لئے نئے اہداف دیئے۔

مزید صوبائی ذمہ دار نے سافٹ ویئر کے متعلق شرکا کی ذہن دسازی کی اور دعوتِ اسلامی کے اخراجات کیسے پورا کیا جا سکتا ہےاس پر تبادلۂ خیال کیا۔

علاوہ ازیں  ڈویژن ذمہ دار نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں  کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔اس موقع پر نگرانِ شعبہ عمران سرور عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے تحت 10 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ پنجاب پاکستان کے  شہر گجرات میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کی ڈویژن مینجمنٹ نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کرنے کےبعد ڈویژن ذمہ دار محمد توصیف عطاری نے ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی بالخصوص ایک ماہ کے مدنی قافلے کےمتعلق شرکا کی ذہن سازی کی جس پر ہاتھوں ہاتھ کم و بیش 9 ذمہ داران نے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں جانے کی نیتیں کیں۔

ڈویژن ذمہ دار محمد توصیف عطاری نے شعبے کے نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہے اس پر کلام کرتے ہوئے کارکردگیوں کا مختلف انداز سے جائزہ لیا نیز مختلف موضوعات پر مشاورت کی اور ذمہ داران کو آئندہ کے لئے نئے اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں ڈویژن ذمہ دار نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز شعبہ ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر خان پور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کی ڈویژن مینجمنٹ نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ صوبائی ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی بالخصوص ایک ماہ کے مدنی قافلے پر تبادلۂ خیال کیا۔

صوبائی ذمہ دار نے شعبے کے نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہے اس پر کلام کرتے ہوئے کارکردگیوں کا مختلف انداز سے جائزہ لیا نیز مختلف موضوعات پر مشاورت کی اور ذمہ داران کو آئندہ کے لئے نئے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز  صوبائی ذمہ دار نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں  کو سنتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی ترغیب دلاتے ہوئے مسواک کے تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

14 نومبر 2022ء  کو حیدرآباد میں شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن و میٹروپولیٹن گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار محمد ذکی عطاری نے عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز ہفتہ وار اجتماع میں گھریلو صدقہ بکس کااہتمام کرنے کا ذہن دیا مزید گھریلو صدقہ بکس اور عطیات بڑھانے کے لئے لوگوں سے ملاقات کرنے کا مشورہ دیا ۔ ( رپورٹ: بھاول عطاری / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


دعوتِ اسلامی کے تحت 2 نومبر 2022ء بروز بدھ تحصیل فیروزوالہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہور میں خود کفالت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ذمہ دارشیخوپورہ محمد ناصر عطاری نے سرفراز عطاری (ڈسٹرکٹ شیخوپورہ خصوصی ڈونیشن بکس) نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ کم و بیش 8 خصوصی ڈونیشن بکس فروز والا سٹی میں لگوائے۔

اس دوران ذمہ داران نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور ٹیلی تھون میں بھر پور انداز سے کوشش کرنے کاذہن دیا۔اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور اہلِ علاقہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)