18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز شعبہ ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے تحت
پنجاب پاکستان کے شہر خان پور میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کی ڈویژن مینجمنٹ
نے شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسول
مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ صوبائی
ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے ذمہ
داران سے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کی بالخصوص ایک ماہ کے مدنی قافلے پر تبادلۂ خیال کیا۔
صوبائی ذمہ دار نے شعبے کے نظام میں کیسے ترقی
لائی جا سکتی ہے اس پر کلام کرتے ہوئے کارکردگیوں کا مختلف انداز سے جائزہ لیا نیز
مختلف موضوعات پر مشاورت کی اور ذمہ داران کو آئندہ کے لئے نئے اہداف دیئے۔
اس کے
علاوہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
اسلم عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز صوبائی ذمہ دار نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو سنتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی ترغیب دلاتے ہوئے مسواک کے
تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن
بکس پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)