شعبہ ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے تحت 10 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ پنجاب پاکستان کے  شہر گجرات میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کی ڈویژن مینجمنٹ نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کرنے کےبعد ڈویژن ذمہ دار محمد توصیف عطاری نے ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی بالخصوص ایک ماہ کے مدنی قافلے کےمتعلق شرکا کی ذہن سازی کی جس پر ہاتھوں ہاتھ کم و بیش 9 ذمہ داران نے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں جانے کی نیتیں کیں۔

ڈویژن ذمہ دار محمد توصیف عطاری نے شعبے کے نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہے اس پر کلام کرتے ہوئے کارکردگیوں کا مختلف انداز سے جائزہ لیا نیز مختلف موضوعات پر مشاورت کی اور ذمہ داران کو آئندہ کے لئے نئے اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں ڈویژن ذمہ دار نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)