دعوتِ اسلامی کے تحت 17جولائی 2022ء بروز اتوار صوبۂ
پنجاب پاکستان کے شہر لیہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں میٹنگ کا انعقاد
ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس ڈویژن ڈی جی
خان کی تمام مینجمینٹ ٹیم نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں صوبائی ذمہ دار محمد زاہد بغدادی
عطاری نے اسلامی بھائیوں کی 12دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے مدنی قافلوں
میں سفر کرنے اور کروانے کا ذہن دیا نیز صوبائی ذمہ دار نے عملی طور پر 16جولائی 2022ء
بروز ہفتہ ہونے والے مدنی مذاکرے میں ذمہ داران کے ہمراہ اجتماعی طور پر شرکت کی
اور ہر ہفتے معمول کے ساتھ خود اور دوسروں کو شرکت کروانے کے حوالے سے تمام مینجمنٹ
ٹیم کی تربیت کی۔
صوبائی ذمہ دار نے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کاکردگیوں
کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کو مضبوط کرنے کے لئے مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا
اور ذمہ داران کو نئے اہداف بھی دیئے۔بعدازاں اسلامی بھائیوں کی کارکردگیوں پر اُن
کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف
تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:شہریار عطاری
سوشل میڈیا شعبہ عطیات بکس پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)