15ستمبر ٫2022 کو شعبہ گھریلو صدقہ بکس کی فیصل آباد میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے جامعہ مدرسہ کے پاکستان سطح کے  ذمہ داران و صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول سے ہوا۔ اس کے بعد نگران مجلس حاجی عبد الرؤف عطاری اور رکن شوری حاجی فاروق جیلانی نے ذمہ داران کی مختلف کاموں پر تربیت کی ۔

مزید شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہے اس پر کلام ہوا نیز کال سینٹر کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور مختلف اہداف طے ہوئے۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)