دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام14 ستمبر 2022 ٫کو شعبہ عطیات بکس کی فیصل آباد میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ عطیات بکس پاکستان کے ذیلی شعبہ ذمہ داران و صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول سے ہوا۔ اس کے بعد شعبے کے نگران مجلس حاجی عبد الرؤف عطاری نے صدقے کے فضائل بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی مختلف کاموں پر تربیت کی نیز مدنی پھول بیان کرتے ہوئے شعبے کے نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہے اس پر کلام ہوا۔ مزید جن چیزوں کی شعبے کو حاجت ہے ان کو پورا کرنے کے حوالے سے پلاننگ کی گئی۔

اس کے علاوہ 12 دینی کاموں بالخصوص مدنی قافلہ اور نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے نیز سو فیصد ذمہ داران کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)