9 ستمبر 2022ء
بروز جمعہ ضلع لیہ پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبہ ڈونیشن بکس کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران،
کوآرڈینیٹرز اور سپروائزز سمیت آفس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دوارانِ میٹنگ مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے سابقہ میٹنگ میں طے کئے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کا
جائزہ نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں بالخصوص ذمہ
داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کرونے اور نیک اعمال رسالے جمع کروانے کے حوالے سے
اہداف دیئے۔
اسی طرح مبلغِ دعوتِ
اسلامی نےمیٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں سے اگست 2022ء کی کارکردگی کا جائزاہ لیا
جبکہ ستمبر 2022ء کے اہداف طے کئے جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہا ر کیا۔
بعدازاں ڈی جی خان ڈویژن
کے نگران نے بھی اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ اس میٹنگ
صوبائی ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری، آفس ذمہ دار سید حامد عطاری بھی
شریک تھے۔اور ۔(رپورٹ:
محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا، ڈونیشن بکس
پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)