16 ستمبر 2022ء بروز جمعہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن کے حیدری چوک میں قائم دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن بکس آفس میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ ڈونیش بکس کے ڈویژن، میٹروپولیٹن اور صوبہ پنجاب مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ (بوائز) کے صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہواجس کے بعد صوبائی ذمہ دار محمد زاہد بغداد ی عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالےسے ذمہ داران کی ذہن سازی کی اور نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ شعبہ حاجی عبدالرؤف عطاری نے اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور شعبے کے نظام میں مزید بہتری لانے کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔

بعدازاں شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزلیا گیا جس میں نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار مولانا علی عمران عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)