دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی عطیات
بکس کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد میں قائم جامعۃ
المدینہ بوائز میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سرکاری ڈویژن حیدرآباد
اور ڈویژن بھنبھور مدنی عطیات بکس اور گھریلو صدقہ بکس ذمہ داران سمیت صوبائی ذمہ دارمدنی عطیات بکس محمد ارمان عطاری ،
صوبائی ذمہ دار جامعۃ المدینہ رضوان مدنی اور
جامعۃ المدینہ بوائز اندرون سندھ خود
کفالت ذمہ دار اخلاق مدنی بھی موجود تھے۔
شعبہ
جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان سطح کے ذمہ دار علی عمران مدنی نے دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کو کرنے اور نیو مقام پر عطیات بکس لگانے کے حوالے سے نکات بتائے نیز اس سلسلے میں حاضرین کو اہداف دیئے۔
اس میٹنگ
میں مرکزی مجلس شوریٰ کہ رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے بھی تربیت فرمائی جس میں رکن ِشوریٰ نے 12
دینی کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ڈونیشن
بکس کے سلسلے میں دکانداروں
سے ملاقاتیں کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:
بہاول عطاری ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )