14 ستمبر 2022ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، نگرانِ شعبہ، صوبائی ذمہ دار نیز اورسیز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی کا کا جائزہ لیا اور ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کے دینی کاموں کے بارے میں کلام کرتے ہوئے فرمایا کہ صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے، صدقے کے فضائل قراٰن و حدیث میں موجود ہیں، بزرگانِ دین کے کتنے ہی واقعات ہیں کہ انہوں نے دنیا میں خرچ کیا تو اللہ عزوجل نے انہیں دنیا و آخرت میں اس کا اجر (بدلہ) دیا، کتنے ہی مریض صدقے کی برکت سے شفایاب ہوجاتے ہیں۔

دعوت اسلامی کا شعبہ گھریلو صدقہ بکس جس کے تحت اسلامی بھائی اسلامی بھائیوں سے اور اسلامی بہنیں اسلامی بہنوں سے ملاقات کر کے اُن کے گھر وں میں صدقہ بکس رکھواتے ہیں تاکہ دعوت اسلا می کے اربوں کے اخراجات کو عطیات جمع کر کے پورا کیا جاسکے۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نےشعبے کی سابقہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے   کہا کہ  کے پی کے ،  اسلام آباد ، کشمیر  اور پنجاب کی کارکردگی  نمایا ں رہی جبکہ شعبے  کے اہداف میں کراچی سٹی سب سے نمایاں  ہے ۔بعدازاں   نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور   اسلامی بھائیوں سے ملاقات  بھی فرمائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)