ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  لاہور پنجاب پاکستان میں دو دن پر مشتمل ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور اور گجرنوالہ ڈویژن کے سپروائزرز سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ ٹریننگ سینئر آڈٹ منیجر عارف عطاری اور ڈوینش بکس کے ٹرینر محمد فیضان عطاری نے نئے پرانے سپروائزرز کی شرعی، تنظیمی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئےشعبے سے متعلق پالیسیوں کو پروجیکٹر کی مدد سے بیان کیا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)