19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت 21دسمبر
2021ء بروز منگل ڈویژن میرپورخاص میں مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں ڈسٹرکٹ میرپورخاص، ڈسٹرکٹ عمرکوٹ، ڈسٹرکٹ تھرپارکر کے ڈونیشن بکس ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مختلف ذمہ داران (جن میں نگرانِ پاکستان شعبہ ڈونیشن بکس حاجی عبدالرؤف عطاری، نگرانِ ڈویژن
میرپور خاص حافظ زین عطاری اور صوبائی ذمہ دار سیّد دانش عطاری شامل تھے) نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت
ورہنمائی کی۔
بعدازاں شرکا نے زیادہ سے زیادہ عطیات اوربکس
بڑھانے نیز امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا سے حصہ پانے کے لئے 24 ، 25 ، 26 دسمبر 2021ء کو
تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔(رپورٹ:شعبہ
مدرسۃ المدینہ بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)