19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت پچھلے
دنوں کراچی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے سپروائزرز سمیت
دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر کراچی مشاورت کے رکن کاشف عطاری نے
ذمہ
داراسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئےشعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا نیز ڈویشن
بکس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے دعوت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی خدمات کے حوالے سے اہم
امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
بعدازاں شرکا نے شعبے اور دعوتِ اسلامی کی ترقی
کے لئے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)