شیخ منظور علی اینڈ کمپنی غلہ منڈی ملتان میں
ہفتہ وار مدنی کورس کا انعقاد
6 نومبر 2023ء بروز پیر شیخ منظور علی اینڈ
کمپنی غلہ منڈی ملتان پنجاب میں ہفتہ وار مدنی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے
منیجرز اور اسٹاف نے شرکت کی۔
اس کورس میں پنجاب سطح کے ذمہ دارو معلم کورس محمد ابوبکر عطاری مدنی نے نماز کی
شرائط و فرائض اور واجبات کے بارے میں شرکا کی تربیت نیز انہیں شرائطِ نماز بھی یاد کروائی۔
بعدازاں کورس میں شریک منیجرز اور اسٹاف کے
اسلامی بھائیوں نے فرض و شرائط اور واجبات کے مطابق درست طریقے سے نماز پڑھنے جبکہ
مدرسۃ المدینہ بالغان میں بھی شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
لاہور منصورہ مین بازار نزد برکت چوک اقبال ٹاؤن
میں مختلف کورسز کر وائے گئے
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور منصورہ
مین بازار نزد برکت چوک اقبال ٹاؤن کے مختلف مقامات پر کورسز کا انعقاد کیا گیا جس
میں مختلف اسکولوں کے اسٹوڈنٹس اور ملٹری کے ملازم سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک
تھے۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو وضو کورس، غسل
کورس، طہارت کورس اور فیضانِ نماز کورس کروائے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد وقاص عطاری سب ٹاون
ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 4 نومبر 2023ء کو لاہور میں راوی ٹاؤن کے معلمین کرام کا مدنی مشورہ ہوا۔
سید
فرقان الحق عطاری نے رہائشی کورسز کے
حوالے سے بات چیت کی اور دکانوں پر صدقہ بکس رکھوانے کا ذہن دیا جس پر معلمین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ : محمد منور عطاری!
راوی ٹاؤن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے3 نومبر 2023ء کو محمد
ابوبکر عطاری مدنی نے بہاولپور میں قائم ایک یونیورسٹی کے ہاسٹل
میں شعبہ تعلیم کے ذمہ دار اور وہاں موجود
دیگر اسٹوڈنٹس سے ملاقاتیں کیں ۔
دوران
ملاقات محمد ابوبکر عطاری نے طلبہ کو ہاسٹل میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور انہیں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
یونیورسٹی
ہاسٹل میں فری لانسنگ، ایگریکلچر، ایل ایل بی، بی بی اےاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
وابستہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔(کانٹینٹ:رمضان رضاعطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان نزد انصاری چوک شاہ
رکن عالم کالونی میں 20 اکتوبر2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان، خانیوال
،وہاڑی اور لودھراں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مدنی کورسز اور ملتان سٹی کے ٹاؤنز اور یونین
کونسلز مدنی کورسز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی اس کے علاوہ مختلف کورسز
کروانے والے ٹیچرز / ٹرینرز نے بھی حاضری دی۔
مدنی مشورے میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مدنی کورسز
پاکستان محمد سعید عطاری اور مستنصر عطاری
ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وقت اور دعوت
اسلامی کے پلیٹ فارم کا درست استعمال کرنے ، تفسیر قرآن پڑھنے اور دیگر افراد کو
بھی پڑھانے کی کوشش کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیچنگ اسکلز ایمپروو کرنے کےحوالے سے ٹپس بھی بتائیں۔(رپورٹ: عادل
شہزاد عطاری ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مدنی کورسز ملتان سٹی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
18
اکتوبر 2023ء کو مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدنی کورسز دعوت ا سلامی کے ذمہ داران
و معلمین کے درمیان میٹ اپ کا سلسلہ ہوا ۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے میٹ اپ میں شامل ذمہ داران کی اسکلز انھینسمنٹ، آؤٹ
پٹ، پبلک ڈیلنگ اور کسٹمر کئیر کے موضوعات پر تربیت کی۔(رپورٹ: رکن
مجلس مدنی کورسز محمداحمدسیالوی عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دینی
کاموں کے سلسلے میں 5 اکتوبر 2023ء کو مدنی مرکزفیضانِ مدینہ رحمان سٹی میں راوی ٹاؤن کے معلمیین کا مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار سید
فرقان عطاری نے رہائشی کورسز کے حوالے سے بات کی اور ٹیلی تھون جمع کرنے کے متعلق مدنی پھول بیان کرتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد منور عطاری راوی ٹاؤن معاون ذمہ دار
شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت23 ستمبر 2023ء کو کورنگی ڈسٹرکٹ
میں واقع اقراء فاؤنڈیشن اسکول میں اسٹوڈنٹس کے درمیان طہارت کورس کروایا گیا۔
کورس
میں شریک اسٹوڈنٹس کو مبلغ دعوت اسلامی نے
پاکی/ ناپاکی کے مسائل سمجھائے اور انہیں کپڑے
پاک کرنے کے متعلق اہم معلومات دیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ کورنگی
محمد حاشر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت کورنگی ڈسٹرکٹ،لانڈھی ٹاؤن میں واقع پاک گرامر
اسکول میں اسٹوڈنٹس کے درمیان کیریکٹر بلڈنگ کورس کروایا گیا۔
کورس
میں شریک طلبہ کی مبلغ دعوت اسلامی نے
احترام والدین و اساتذہ کے موضوع پر تربیت کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:
محمد حاشر عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ کورنگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت کورنگی ڈسٹرکٹ میں واقع محمد علی جناح اسکول میں
اسٹوڈنٹس کے درمیان طہارت کورس کروایا گیا۔
کورس
میں شریک طلبہ کو مبلغِ دعوت اسلامی نے پاکی وناپاکی کےمسائل سمجھائے اور کپڑے پاک
کرنے کے متعلق اہم معلومات دیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ کورنگی محمد
حاشر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 15 ستمبر 2023ء کواسٹار
کالج لاہور میں میٹ اپ منعقد ہوا جس میں راوی ٹاؤن کے معلم محمد منور عطاری
نے اسٹوڈنٹس کو فرض علوم میں سے
غسل کے فرائض تفصیل سے سمجھائے اور انہیں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی ونیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد منور عطاری معاون ٹاؤن ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
Dawateislami