عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15 ستمبر 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 63 دن کے کورس کا آغاز ہوا جس کا اختتام 16 نومبر 2023ء کو ہوا۔

دورانِ کورس مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ ہوا جن میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا، درس و بیان اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنا،چوک درس دینا، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنا، مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کرنا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شامل تھا۔

علاوہ ازیں کورس میں شرکا کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

٭شرکائے کورس نے 5 مرتبہ ختمِ قراٰن کیا٭دورانِ کورس تقریباً 4 لاکھ 23 ہزار مرتبہ دورودِ پاک پڑھا گیا٭700 درس و بیانات کئے گئے٭80 مقامات پر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ہوئی جن میں تقریباً 780 عاشقانِ رسول شریک ہوئے ٭12 ماہ مدنی قافلے کے لئے 3 اسلامی بھائی٭مدرس کورس کے لئے 4 اسلامی بھائی٭قاعدہ و ناظرہ کورس کے لئے 8 اسلامی بھائی ٭اورجامعۃ المدینہ بوائز میں داخلہ لینے کے لئے 4 اسلامی بھائی تیار ہوئے جبکہ 18 اسلامی بھائیوں نے 3 دن کےلئے ہر ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔

واضح رہے اس کورس کے معلم عبدالوہاب عطاری (شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی) تھے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسزواعتکاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)