6 نومبر 2023ء بروز پیر شیخ منظور علی اینڈ کمپنی غلہ منڈی ملتان پنجاب میں ہفتہ وار  مدنی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے منیجرز اور اسٹاف نے شرکت کی۔

اس کورس میں پنجاب سطح کے ذمہ دارو معلم کورس محمد ابوبکر عطاری مدنی نے نماز کی شرائط و فرائض اور واجبات کے بارے میں شرکا کی تربیت نیز انہیں شرائطِ نماز بھی یاد کروائی۔

بعدازاں کورس میں شریک منیجرز اور اسٹاف کے اسلامی بھائیوں نے فرض و شرائط اور واجبات کے مطابق درست طریقے سے نماز پڑھنے جبکہ مدرسۃ المدینہ بالغان میں بھی شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)