6 نومبر 2023ء بروز پیر اکیڈمک اسکول چوک شاہ عباس ملتان، پنجاب میں ہفتہ وار  مدنی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس پنجاب سطح کے ذمہ دارو معلم کورس مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی نے اسٹوڈنٹس کو غسل کورس کروایا نیز سنت کے مطابق غسل کرنے پر شرکا کی تربیت اور انہیں غسل کے بارے میں چند اہم باتیں بتائیں۔

بعدازاں کورس میں شریک اسٹوڈنٹس نے اپنے سروں پر عمامہ شریف سجانے اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)