دعوتِ اسلامی   کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 23 فروری 2023ء کو شعبہ مدنی کورسز کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں نگران سٹی مشاورت رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کی ماہ جنوری 2023ء کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیااور شرکا کو آئندہ کےلئے اہداف دئیے۔مزید جزوقتی اور کل وقتی کورسز بڑھانے کےلئے شیڈول بناکر تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ : شعبہ مدنی کورسز کراچی سٹی ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز  دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت کونسل بار شجاع آباد میں Character Building کورس منعقد ہوا جس میں وکلا اور جوڈیشل کمپلیکس کے تمام ججز نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک وکلا کو مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دین و دنیا میں ترقی و کامیابی حاصل کرنے کے سلسلے میں قرآن و حدیث کی روشنی میں تربیتی مدنی پھول دیئے نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شرکاکو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیتیں کرتے ہوئے اس طرح کے پروگرام دوبارہ بھی منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔(رپورٹ : شعبہ مدنی کورسز پاکستان (دعوت اسلامی)، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت کلفٹن بلاک 2 کراچی کی جامع مسجد الخیر میں 7 دن کا اصلاحِ اعمال کورس منعقد ہوا جس میں معلم عبد الجلیل عطاری نے باطنی بیماریوں (حسد، تکبر، غیبت، بدگمانی) کی آفات سے بچنے کا طریقہ سکھایا نیز بنیادی فرض علوم پر شرکا کی رہنمائی کی۔

تفصیلات کے مطابق عاشقانِ رسول نے دورانِ کورس نفلی عبادات سمیت تہجد،اشراق و چاشت اور اوابین پڑھنے کی سعادت حاصل کی جبکہ معلم کورس نے خوفِ خدا، اسلاف کا ذوقِ عبادت، سنتیں و آداب اور اخلاقیات کے موضوعات پر عاشقانِ رسول کی ذہن سازی کی۔

کورس کے اختتام پر شرکا سے امتحان لیا گیاجبکہ شعبہ مدنی کورسز کے کراچی سٹی ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری مدنی رکنِ شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مسلمانوں قراٰن و حدیث اور دینِ اسلام کی تعلیمات سیکھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 18 فروری 2023ء بروز ہفتہ شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں جاری 30 دن پر مشتمل قراٰن و حدیث کورس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس موقع پر معلم سکندر عطاری نے ”عقائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں قراٰن و حدیث کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنےکا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر  عطاری لاہور سٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مسلمانوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سیکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 18 فروری 2023ء بروز ہفتہ شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں جاری 63 دن پر مشتمل تربیتی کورس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر معلم عرفان مرید عطاری نے ”عقائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر  عطاری لاہور سٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت لاہور میں قائم ایک فیکٹری میں 13 فروری 2023ء کو نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں فیکٹری ورکرز نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق فیکٹری ورکرز کو دورانِ کورس نماز کے فرائض، شرائط اور واجبات سمیت وضو کرنے کا پریکٹیکل طریقہ بتایا گیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی گئی جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدنی کورسز کے زیر اہتمام 13 فروری 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔ مدنی مشورے میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت ایک اور ذیلی شعبہ بنام ’’پروفیشنلز میں مدنی کورسز‘‘ کی اناؤسمنٹ کی گئی جس کے ذمہ دار محمدیاسرعادل عطاری مقرر ہوئے،اس کے ساتھ دعوت ِاسلامی کے 20 پروفیشنلز شعبہ جات میں مدنی کورسز کروانے اور نظام بنانے کے اہداف طے ہوئے۔

اس کے علاوہ ذمہ داران سے تقرر، مدنی کورسز کی پیشگی تاریخوں، کارکردگی شیڈول اور اہداف پر گفتگو ہوئی۔ آخر میں اچھی کارکردگی پر شرکا میں تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ حاضرین نے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

حاضرین میں نگران مجلس مدنی کورسز قاری محمد سعید عطاری، اراکین مجلس (مولانا محمد اعجاز عطاری مدنی، مولانا محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، حافظ قاری محمد ندیم عطاری اور محمد یاسر عطاری) صوبائی ذمہ داران اور ڈویژن ذمہ داران بھی تھے۔(رپورٹ: محمد عادل عطاری ملتان سٹی مدنی کورسز ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


7 فروری 2023ء بروز منگل لاہور ڈویژن میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فیضانِ نماز کورس کا اختتام ہوا جس میں شرکائے کورس سمیت علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس کورس میں اسلامی بھائیوں کو نماز کے فرائض، شرائط اور واجبات سمیت نماز کے دیگر اہم مسائل کے بارے میں بتایا گیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔

بعدازاں شعبے کے لاہور سٹی ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری نے کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی لوگوں کی اصلاح کے لئے وقتا فوقتا مختلف کورسز کرواتی ہے اس کام کے لئے دعوت اسلامی کا ایک شعبہ بنام ”شعبہ مدنی کورسز“  بنایا گیا ہے۔رواں سال جنوری 2023ء میں اس شعبے کے تحت ملک بھر میں مختلف مقامات پر مدنی کورسز کا اہتمام کیا گیا جس میں مدنی کورسز اور شرکاکی تعداد درج ذیل ہے:

مدنی کورسز کی رپورٹ(جنوری 2023ء)

نمبر شمار

مدنی کورسز

تعداد مدنی کورسز

تعداد شرکاء

1

فیضان نماز کورس (رہائشی)

41

640

2

فیضان نماز کورس (جزوقتی)

222

5,900

3

12 دینی کام کورس (رہائشی)

85

6,970

4

12 دینی کام کورس (جزوقتی)

10

1,061

5

اصلاحِ اعمال کورس (رہائشی)

23

1,148

6

اصلاحِ اعمال کورس (جزوقتی)

4

124

7

فیضان قراٰن و حدیث کورس (رہائشی)

5

111

8

فیضان قراٰن و حدیث کورس (جزوقتی)

2

1,326

9

63 دن مدنی تربیتی کورس (رہائشی)

11

244

10

جاری مدنی تربیتی کوررس

5

105

11

ہفتہ وار (Weekend) مدنی کورسز

993

27,737

12

دیگر مدنی کورسز

64

1,473

مجموعی تعداد کورسز

1,465

مجموعی تعداد شرکاء

46,839


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا شعبہ مدنی کورسز جو دینی تعلیمات و اخلاقیات پر مشتمل کورسز کرواتی ہے ۔اس شعبے کے تحت اب  تک لاکھوں افراد اپنی سابقہ گناہوں بھری زندگی سے توبہ کر کے نیکیوں بھری زندگی گزاررہے ہیں ۔

ہر سال ہزاروں عاشقانِ رسول مدنی کورسز میں داخلہ لے کر فرائض علوم کے ساتھ ساتھ شرعی و تنظیمی تربیت، باطن کی اصلاح اور اخلاقی تربیت حاصل کرتے ہیں۔

اگر سال 2022ء کی بات کی جائے تو مجموعی لحاظ سے 7 ہزار ایک سو پچاس (7,150) مدنی کورسز میں 190،360 عاشقانِ نے شرکت کی اور اب ملک و بیرون ملک میں دین متین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

سال 2022ء کی سالانہ مدنی کورسز اور کورسز میں شرکت کرنے والوں کی تفصیلی رپورٹ ملاحظہ کریں :

سالانہ مدنی کورسز رپورٹ (پاکستان)

سال 2022ء

نمبر شمار

مدنی کورسز

تعداد مدنی کورسز

تعداد شرکاء

1

فیضان نماز کورس (رہائشی)

529

10, 367

2

فیضان نماز کورس (جزوقتی)

2000

56, 569

3

12 دینی کام کورس (رہائشی)

263

14, 355

4

12 دینی کام کورس (جزوقتی)

74

1, 183

5

اصلاحِ اعمال کورس (رہائشی)

84

1, 846

6

اصلاحِ اعمال کورس (جزوقتی)

18

525

7

فیضان قراٰن و حدیث کورس (رہائشی)

21

514

8

فیضان قراٰن و حدیث کورس (جزوقتی)

14

787

9

63 دن مدنی تربیتی کورس (رہائشی)

83

1, 655

10

ہفتہ وار (Weekend) مدنی کورسز

3679

97, 123

11

دیگر مدنی کورسز

385

5, 436

مجموعی مدنی کورسز

7150

مجموعی تعداد شرکاء

190, 360


قرآنُ و سنّت  کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بستی اسلام آباد بصیر پور تحصیل دیپالپور پنجاب پاکستان میں قائم جامع مسجد بلال میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا آغاز کردیا گیا۔

5 فروری 2023ء کو ہونے والی نشست میں معلم مدنی کورسز محمد شاہد عطاری نے شرکائے کورس کو قرآنِ پاک صحیح پڑھنےکے لئے مدنی قاعدہ پڑھایا اور نماز کے اذکار پڑھائے۔ بعدازں اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں درس دینے کا ذہن دیا اور خوب محنت کے ساتھ کورس مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز کوٹ مٹھن پنجاب  کے علاقے نئی آبادی کی جامع مسجد مدینہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 7 دن کا فیضانِ نماز کورس شروع کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

3 فروری 2023ء بروز جمعہ اس کورس کی آخری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی علمائے کرام، شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار، نگرانِ تحصیل مولانا ناظم عطاری مدنی اور علاقے کے سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

دورانِ نشست شعبہ مدنی کورسز کے معلم محمد کامران عطاری مدنی نے شرکا کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے جامعۃالمدینہ بوائز و امامت کورس میں داخلہ لینے اور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں شرکا کے درمیان اسناد و تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)