سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ہیڈ آفس کراچی
میں میٹنگ، اہم اسلامی بھائیوں کی شرکت
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ مدنی کورسز کے تحت سیلانی ویلفیئر
انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ہیڈ آفس کراچی میں چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری کے بیٹے
مولانا مدنی رضا اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ ٹیم کی شعبہ مدنی کورسز کے اراکین کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان و کراچی سطح
کے ذمہ داران شریک تھے۔
میٹنگ کے دوران نگرانِ شعبہ قاری محمد سعید عطاری
نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز کا تعارف کروایا اور شعبے کی دینی خدمات
پر بریفنگ دی نیز سیلانی ویلفیئر کے ورکرز، عملہ، وابستگان کو مدنی کورسز بالخصوص رہائشی فیضانِ نماز
کورس،اصلاحِ اعمال کورس اور 12 دینی کام کورس کروانے کے حوالے سے چند اہم نکات پر
مشاورت کی۔
میٹنگ میں طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق سیلانی ویلفیئر
کے ورکرز کا رہائشی فیضانِ نماز کورس مدنی مرکز فیضان مدینہ صحرائےمدینہ ٹول پلازہ
کراچی میں منعقد کیا جائے گا جبکہ ماہانہ کورسز پاکستان بھر کے مختلف مقامات پر
ہوں گے ۔
اس موقع پر پاکستان وکراچی سٹی کے ذمہ داران محمدصابرعطاری، مولانا محمدحاشرعطاری
مدنی، قاری محمد ندیم عطاری، حافظ محمد اویس عطاری اور مولانا محمداحمدسیالوی عطاری
مدنی بھی موجود تھے ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری رکن شعبہ مدنی کورسزواعتکاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)