14 رجب المرجب, 1446 ہجری
15
نومبر 2023ء کو تحصیل نگران محمد کاشف
عطاری نے ٹھٹہ تحصیل میں قائم فیضان اسلامک اسکول سسٹم کیمپس کا دورہ
کیا اور وہاں اسکول ایڈمن سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات تحصیل نگران محمد کاشف عطاری نے اسکول ایڈمن کو داخلے بڑھانے کے حوالے سے نکات بتائے اوراہداف دیئے جس پر انہوں نے عمل کرنے کی اچھی نیت کی ۔
واضح
رہے کہ !اسکول میں دنیاوی تعلیمات کیساتھ دینی علوم بھی سکھائے جاتے ہیں جبکہ یہاں
ہر ہفتے اسلامی بہنوں کا پردے میں رہتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع بھی ہوتا ہے اور
اسلامی بھائی ہر ہفتے اجتماعی مدنی مذاکرہ دیکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )