پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور منصورہ مین بازار نزد برکت چوک اقبال ٹاؤن کے مختلف مقامات پر کورسز کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے اسٹوڈنٹس اور ملٹری کے ملازم سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک تھے۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو وضو کورس، غسل کورس، طہارت کورس اور فیضانِ نماز کورس کروائے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد وقاص عطاری سب ٹاون ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)