07 اگست 2023ء کو  دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے لاہور ڈویژن کے معلمین کے سٹی ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری مدنی نےذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ قصورمیں شہزاد سائنس اکیڈمی کے پرنسپل سے ملاقات کی۔

معلومات کے مطابق محمد ابوبکر عطاری مدنی نے شعبہ مدنی کورسز کے متعلق بتایا اور دعوت اسلامی کے بارے میں تعارف پیش کیا نیز پرنسپل صاحب کو اکیڈمی میں فرض علوم پر مشتمل کورسز رکھوانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں فرض علوم کورس کے لئے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں معلم عبدالوہاب عطاری نے شرکا کو نماز کی عملی مشق کروائی جس میں انہیں نماز کے فرائض ،واجبات اور سنتیں وآداب بھی بیان کئے۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


07 اگست 2023ء  کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت لاہور ڈویژن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں معلمین کے ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ قصور کے جز وقتی معلم محمد اعجاز عطاری سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات کورسز پلان کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور بڑے بڑے مقامات(بینکوں، فیکٹریوں اور بڑے بڑے اسکولوں) میں فرض علوم پر مشتمل مختلف کورسز کروانے کے حوالے سے اہداف طے کئے۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری ، لاہور سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


4 اگست 2023ء بروز جمعہ انصاری چوک ملتان میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدنی کورسز کے ذیلی مجالس پاکستان، صوبائی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ شعبہ قاری محمد سعید عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اس کی اہمیت اور اس کے فوائد کے بارے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کو شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام اقبال ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور کنٹونمنٹ بورڈ ٹاؤن کے جزوقتی کورسز کروانے والے معلمین نے شرکت کی۔

شعبہ مدنی کورسز لاہور ڈسٹرکٹ معلمین کے نگران محمد ابوبکر عطاری مدنی نے جزوقتی معلمین کو اپنے جز وقتی کورسز سے کل وقتی کورسز یعنی رہائشی کورسز کے لئے اسلامی بھائی تیار کرنے کا ہدف دیا۔ مزید شعبے کے متعلقہ دیگر دینی کام کرنے سے متعلق آگاہی دی۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ضلع گجرات کے شہر ٹانڈاکی جامع مسجد رضا میں پچھلے دنوں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں شرکا اسلامی بھائیوں کو وضو ، غسل ، نماز کی شرائط ، نماز کے فرائض ، نماز کے اذکار  اور نماز کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔

کورس کے اختتام شرکائے کورس کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد یاسر اقبال عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مزید مختلف کورسز کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت کورنگی ڈسٹرکٹ ،ناصر کالونی کی جامع مسجد ابراہیمیہ میں احکام مسجد کورس کا انعقاد ہوا جس میں کورنگی، لانڈھی ، شاہ فیصل ، ابراہیم حیدری01 کے ائمہ کرام اور مساجد کی انتظامیہ نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی نے احکامِ مسجد کورس کروایا جس میں آدابِ مسجد، احکامِ مسجد، چندہ کے احکام ، وقف کےاحکام سکھائیں نیز متولی مسجد اور انتظامیہ کی ذمہ داریوں کےحوالےسے بھی تربیت فرمائی۔

آخر میں ائمہ کرام کے درمیان ’’حسن کارکردگی‘‘ پر اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر سید سرفراز عطاری، نگران ڈسٹرکٹ مشاورت عرفان عطاری ، سید اسد علی عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ :قاضی سہیل عطاری مدنی شعبہ ائمہ مساجد ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے 23 جولائی 2023ء کو اقبال ٹاؤن لاہور ڈویژن میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سب ٹاؤن کورسز ذ مہ دار ابرار حسین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو سیکھنے سکھانے کے حلقے میں غسل کے مسائل سکھائے اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ، ماہِ محرم الحرام کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 21 جولائی 2023ء  کو اقبال ٹاؤن لاہور میں میٹ اپ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کے معلمین نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری مدنی نے جزوقتی کورسز کروانے والے معلمین کو جز وقتی کورسز سے کل وقتی کورسز یعنی رہائشی کورسز کے لئے اسلامی بھائیوں کوتیار کرنے کا ہدف دیا اور شعبہ کے متعلقہ دیگر دینی کام کرنے سے متعلق آگاہی دی۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 18 جولائی 2023ء کو لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور سٹی اور 5 ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

ڈویژن ذمہ دار سید فرقان عطاری نے نشتر ٹاؤ ن کے ذمہ داران کو رہائشی فیضان نماز کورس کروانے کا ذہن دیا جبکہ دیگر کو اگست 2023ء میں اپنے اپنے علاقوں نماز کورسز کروانے کا ہدف دیا ۔

اس کے علاوہ کورسز کروانے اور کراچی تربیتی کورس کے درجہ کی تقرری پوری کرنے کے متعلق گفتگو ہوئی۔ (رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری ، لاہور سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام اقبال ٹاؤن لاہور میں فیضانِ نماز کورس جاری ہے جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ اسلامی بھائی شرکت کررہے ہیں۔

18 جولائی 2023ء کو کورس کے دوسرے دن اسلامی بھائیوں کو معلم امتیاز عطاری مدنی نے ’’نماز کو ترک کرنے کی وعیدیں ‘‘ بیان کیں اور انہیں نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا جس میں شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری ، لاہور سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت  ہونے والے 63 دن پر مشتمل مدنی کورسز کے شرکا کے لئے ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اس کورس میں شرکا کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)