18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ مدنی کورسز پاکستان کا مدنی مشورہ، اراکین و صوبائی ذمہ داران کو
تحائف پیش کئے گئے
Wed, 29 Nov , 2023
358 days ago
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدنی کورسز پاکستان کے اراکین و
صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ نگران شعبہ قاری سعید عطاری
نےشعبے کے تحت 2022 تا 2023ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا تقابلی
جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف پر گفتگو کی جبکہ جدید ماڈل ٹولز کے استعمال کے
فوائد پر توجہ دلائی۔
مدنی مشورے کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے
حامل اسلامی بھائیوں کو حرمینِ طیبین اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کے تبرکات پیش کئے گئے۔(رپورٹ:محمد
صابر عطاری کراچی سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)