لوگوں کو دینی و شرعی مسائل سکھانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کےتحت عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس، مدنی قافلہ کورس، تربیتی کورس، فیضان نماز کورس اور اصلاحِ اعمال کورس کے طلبہ و اساتذۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اجتماع کے دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوری مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو اخلاقی و اصلاحی انداز اپنانے کا ذہن دیتے ہوئے بحیثیت مسلمان قراٰن و حدیث میں ہماری جو ذمہ داری بیان کی گئی ہے اسے مکمل طور پر شریعت کے مطابق اداکرتے رہنے نیز فکر مند رہنے کی ترغیب دلائی۔

رکنِ شوریٰ نے مزید کلام کرتے ہوئےکورس مکمل کرنے کےبعد بھی فرائض و نوافل کی پابندی کے ساتھ سنتوں پر عمل پیرا ہونے، اپنے علاقوں میں جاکر نیکی کی دعوت عام کرنے اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شامل ہونے نیز ہر ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے/ کروانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ عالم کورس کرکے دینِ متین کی خدمت کرنے کی نیتیں کرنے والے اسلامی بھائیوں کی رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذہن سازی و حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)