18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے
سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ مدنی کورسز اور ایگریریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران (کراچی سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز محمد صابر عطاری، ایگریریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار عبد الرزاق
عطاری، شارٹ ٹائم کورسز ذمہ دار مولانا حاشر عطاری مدنی) نے ڈسٹرکٹ ملیر- 1 کراچی کا دورہ کیا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف کیٹل
فارم میں ایڈمنز سے ملاقات کی اور اُن کے ورکروں میں شارٹ کورسز کروانے کے حوالے
سے مشاورت کی جس پر ایڈمنز نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا بحریہ ٹاؤن
کا بھی شیڈول رہا جہاں انہوں نے نگرانِ ٹاؤن سیّد رفاقت عطاری اور شعبہ کورسز کے
ٹاؤن ذمہ دار مولانا فراز عطاری مدنی کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔