18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم جامع
مسجد غوثیہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دن کا فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیا جس
میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار محمد
مستقیم عطاری نے شرکا کو نماز کے متعلق مسائل سکھائے بالخصوص نماز کی شرائط و
فرائض اور سنتیں و آداب کے بارے میں اُن کی تربیت کی۔