18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ مدنی کورسز کے ڈسٹرکٹ
ذمہ داران کا فیضانِ مدینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ
Sat, 16 Dec , 2023
341 days ago
شعبہ مدنی کورسز کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے
سلسلے میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ کراچی سٹی ذمہ دار مولانا
صابر عطاری مدنی نے ماہِ ستمبر، ماہِ اکتوبر اور ماہِ نومبر 2023ء کی کارکردگیوں
کا تقابلی جائزہ لیا اور مختلف امور پر مشاورت کی۔
اس کے علاوہ سٹی ذمہ دار نےنگرانِ شوریٰ، نگرانِ
سٹی مشاورت اور نگرانِ شعبہ کی جانب سے ملنے والے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)