کوٹ
رادھا کشن نورالحرم ایجوکیشنل کمپلیکس میں
07 دن کا فیضان نماز کورس
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت کوٹ
رادھا کشن یوسی نمبر 5 میں قائم ایک پرائیویٹ اسکول (نورالحرم ایجوکیشنل کمپلیکس ) میں
07 دن کا فیضان نماز کورس ہوا جس میں مبلغِ دعوت اسلامی محمد صہیب عطاری مدنی نے نماز کے احکام سکھائے اور
نماز کا عملی طریقہ (پریکٹیکل) بھی سمجھایا۔
علاوہ
ازیں قائم مقام نگران ڈسٹرکٹ مشاورت (قصور) مولانا
محمد منہال عطاری مدنی نے بھی طلبۂ کرام کی
تربیت کی۔آخر میں کورس کرنے والوں کو اسناد بھی پیش کیں ۔
مزید نگران
صاحب نے پرنسپل صاحب کو دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کرتے ہوئے آگے مزید اسکولوں میں کورسز شروع کروانے کا ذہن دیا۔اس پر ا
سکول کے پرنسپل نے کورس مکمل ہونے پر نیک
خواہشات کا اظہار کیا اور اچھے تاثرات کا
اظہار کیا۔ )کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )