پاکستان بھر سے آنے والے رہائشی مدنی کورسز کے
معلمین کرام کا 3 دن پر مشتمل سنتوں بھرا اجتماع
شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 21،22،23
نومبر 2023 بروز منگل، بدھ اور جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
پاکستان بھر سے آنے والے رہائشی مدنی کورسز کے معلمین کرام کا سنتوں بھرا اجتماع
ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق اجتماع کے تینوں دن نگرانِ مرکزی مجلس شوریٰ مولانا
حاجی محمد عمران عطاری، اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، حاجی فضیل
رضا عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی سید لقمان عطاری، حاجی محمد امین عطاری،
نگرانِ شعبہ مدنی چینل مولانا اسد عطاری مدنی ، رکنِ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) مولانا محمد آصف عطاری
مدنی ، نگران شعبہ مدنی کورسز قاری محمد سعید عطاری اور اراکینِ شعبہ(مولانا اعجازاحمدعطاری مدنی، مولانا محمداحمد سیالوی عطاری مدنی ، حافظ
محمد اویس عطاری اور قاری محمد ندیم عطاری) نے مختلف تنظیمی و اصلاحی موضوعات پر شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔
علاوہ ازیں معلمین کو اپنی اسکلز ڈیویلپمنٹ مزید
بہتر بنانے، زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنے اورآئندہ کے مدنی کورسز میں نمایاں کارکردگی لانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: شعبہ
مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)