ابن سینا اکیڈمی چوک شاہ عباس ملتان، پنجاب میں 6 نومبر 2023ء بروز پیر ہفتہ وار  مدنی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اکیڈمی کے اسٹوڈنٹس سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سطح کے ذمہ دارو معلم کورس مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی نے اسٹوڈنٹس کو غسل کورس کرواتے ہوئے غسل کے فرائض بتائے نیز سنت کے مطابق غسل کرنے پر شرکا کی تربیت کی اور انہیں غسل کے بارے میں چند اہم باتیں بتائیں۔

کورس کے اختتام پر اسٹوڈنٹس نے اپنے سروں پر عمامہ شریف سجانے اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)