23نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے صفورہ ٹاؤن ڈسٹرکٹ ملیر1 میں قائم جامع مسجد فیضانِ عثمانِ غنی میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کے شرکا میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا ۔

ٹریننگ سیشن میں سید سرفراز عطاری نے ’’دنیا کی مذمّت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکائے کورس کو نمازوں کی پابندی کرنے فرض علوم سیکھنے کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ : ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


22 نومبر 2022ء کو تحصیل دیپالپور کے نواحی علاقے اڈا صالحووال میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں تحصیل ذمہ دار شعبہ کورسز جہانگیراحمد حنیف عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ملکر مختلف اسکولز اونرز اور دکانداروں سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات جہانگیراحمد عطاری نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہیں 24 نومبر 2022ء کو اڈا صالحووال میں ہونے والے 7دن پر مشتمل شارٹ ٹائم فیضانِ نماز کورس کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے فیضانِ نماز کورس کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: تحصیل ذمہ دار شعبہ کورسز جہانگیراحمد حنیف عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا)


20نومبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پاکپتن  شریف میں شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ پاکپتن کے نگران کی آمد ہوئی جہاں فیضانِ نماز کورس کے شرکا نے استقبال کیا ، نگرانِ پاکپتن نے شرکا کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں ”قبر وحشر کی تیاری “ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید ترقی کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمد ہارون عطاری شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ضلع اٹک کی تحصیل حضرو میں قائم جامع مسجد جمالِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم مانسر میں رہائشی فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و معلم مولانا عمر فاروق عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو نماز کے چند ضروری مسائل سکھائے۔

16 نومبر 2022ء بروز بدھ رہائشی فیضانِ نماز کورس کی اختتامی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں کورس کے شرکا سمیت علما و مشائخ اور علاقے کی شخصیات نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”علم دین حاصل کرنے کے فضائل“ کے موضع پر سنتوں بھرا بیان شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں استقامت کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں شرکائے کورس کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 نومبر 2022ء کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت جامع مسجد عائشہ حنفیہ مدرسہ الفیروز  حفظ القرآن چھمال شکر گڑھ ڈسٹرکٹ نارووال میں 7دن کا فیضانِ نماز کورس کا اہتمام ہوا ۔

ذمہ دار اظہر حسین عطاری معلم مدنی کورسز نے فیضانِ نماز کورس میں طہارت کے مسائل ، وضو کے مسائل ، نماز کے شرائط ، فرائض و واجبات ، مفسداتِ نماز کے مسائل بیان کیں اور انکا عملی مشق بھی کر کے دکھائیں ۔

اس کے علاوہ سنتیں آداب ، مدنی قاعدہ اور دیگر دعائیں بھی سکھائیں گئیں ۔ کورس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز نے عاشقان ِ رسول کی تربیت کی اور اسناد بھی تقسیم کیں ۔( رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


22اکتوبر 2022ء  کو دیپالپور میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت شاہین سائنس اسکول میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا اختتامی ٹیسٹ ہوا جس میں شاہین اسکول کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی ۔

پچھلے دنوں شاہین اسکول کے بچوں کو اسلامی تعلیمات دینے کی غرض سے معلم شعبہ مدنی کورسز ابو الحسان عمر فاروق مدنی نے فیضان نماز کورس کروایا جس میں اسکول کے بچوں نے خوش دلی سے کورس میں حصہ لیا اور کورس کے اختتام پر ٹیسٹ بھی دیا ۔(رپورٹ: ابوالحسان عمرفاروق مدنی معلم شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


عاشقان رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی طرف سے 12 اکتوبر 2022ء کو دیپال پور ضلع اوکاڑہ میں قاری جہانگیر عطاری اور ساجد علی عطاری نے مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔

دوران ملاقات لوگوں کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کورسز کے بارے میں معلومات دیں اور اس میں داخلہ لینے کی دعوت دی نیز ان کے آفسز میں مدنی عطیات باکسز بھی رکھوائے۔(رپورٹ: قاری جہانگیر عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


25 ستمبر 2022ء  کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت جامع مسجد دربار حضرت شاہ محمد مقیم علیہ الرحمہ حجرہ شاہ مقیم ضلع اوکاڑہ میں فیضانِ نماز کورس کی اختتامی نشست پر تقسیم اسناد اجتماع منعقد ہوا جس میں اسکول ٹیچرز، عاشقان رسول کے مدرسہ کے طلبہ اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن مجلس شعبہ مدنی کورسز مولانا محمد احمد سیالوی مدنی نے ’’ استقامت کیسے ملے؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں قراٰن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز جو سیکھا اس پر عمل کرنے اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی ۔اس موقع پر شرکائے کورس کو دینی کاموں کی ذمہ داریاں بھی دی گئیں۔ آخر میں کورس کرنے والوں میں تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: ابوالحسان عمرفاروق مدنی شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِاہتمام پچھلے دنوں لاہور کے علاقے عزیز بھٹی ٹاؤن میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے فیضان نماز کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کیں۔

معلومات کے مطابق یہ کورس 7 مختلف جگہ پر منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 200 سے زائد عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔اس کورس میں مبلغ ِدعوت اسلامی محمد حمزہ عطاری سمیت دیگر معلمین نے عاشقانِ رسول کو نماز و وضو کے متعلق چند ضروری مسائل سکھائے جیسے وضو وغسل کا طریقہ، ان کی سنتیں، فرائضِ نماز، شرائطِ نماز، واجباتِ نماز اور دیگر سنتیں و فرض علوم وغیرہ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کی تربیت کرنے اور انہیں نماز و روزوں کے مسائل سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 ستمبر 2022ء بروز پیر لاہور میٹروپولیٹن میں ہونے والے 7 دن کے فیضانِ نماز کورس جزوقتی کا اختتام ہوا۔

اس موقع پر گلبرگ ٹاؤن لاہور کی جامع مسجد نورانی غوثیہ میں تقسیم اسناد اجتماع منعقد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں سمیت تاجر حضرات نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ابو بکر عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز نماز کے احکامات اور نماز کے واجبات سمیت دیگر اہم مسائل سے آگاہ کیا۔بعدازاں کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


31 اگست 2022 ء بروز بدھ شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ریلوے کالونی انجن شڈ عثمانی مسجد یو سی 119 لاہور میٹروپولیٹن میں 7 دن کے جز وقتی فیضان نماز کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع ہوا جس میں کورس کے شرکا سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد ابو بکر عطاری مدنی نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز نماز کے احکامات اور نماز کے واجبات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں  شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت چونگ کھرنزد V بلاک گلہ ڈی ایچ اے لاہور کینٹ، وارڈ نمبر 4 والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جامع مسجد مدنی انوار مدینہ میں ہونے والے 7 دن پر مشتمل جز وقتی فیضان نماز کورس کا اختتام ہوا۔اس موقع پر اسلامی بھائیوں کے لئے تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کورس کے شرکا اور تاجران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں معلم محمد ابو بکر عطاری مدنی نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں نماز کےچند ضروری احکامات نیز نماز کے واجبات بیان کئے۔

اجتماع کے اختتام پر کورس کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)