دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے3 نومبر 2023ء  کو محمد ابوبکر عطاری مدنی نے بہاولپور میں قائم ایک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں شعبہ تعلیم کے ذمہ دار اور وہاں موجود دیگر اسٹوڈنٹس سے ملاقاتیں کیں ۔

دوران ملاقات محمد ابوبکر عطاری نے طلبہ کو ہاسٹل میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

یونیورسٹی ہاسٹل میں فری لانسنگ، ایگریکلچر، ایل ایل بی، بی بی اےاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔(کانٹینٹ:رمضان رضاعطاری)