فیضانِ
مدینہ کراچی میں مدنی کورسز ایپ استعمال
کرنے کے حوالے سے ٹریننگ سیشن
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی کورسز ایپ استعمال کرنے کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ مدنی کورسز کے ٹرینرز
نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق رکنِ شعبہ محمد احمد عطاری مدنی نےمدنی کورسز ایپ کو استعمال کرنے کا طریقہ سکھاتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو کورسز کرنے کے حوالے سے تربیتی نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ : ابوالحسان عمرفاروق مدنی ،کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی لوگوں کی اصلاح کے لئے وقتا فوقتا مختلف کورسز
کرواتی ہے اس کام کے لئے دعوت اسلامی کا ایک شعبہ بنام ”شعبہ مدنی کورسز“ بنایا گیا ہے۔پچھلے سال 2022ء دسمبر میں اس شعبے
کے تحت ملک بھر میں مختلف مقامات پر مدنی کورسز کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مدنی کورسز اور شرکاکی تعداد کا ایک
تخمینہ درج ذیل ہے:
نمبر شمار |
مدنی کورسز |
تعداد مدنی کورسز |
تعداد شرکاء |
01 |
فیضان نماز کورس (رہائشی ) |
72 |
1,292 |
02 |
فیضان نماز کورس (جزوقتی) |
419 |
9,727 |
03 |
12 دینی کام کورس (رہائشی) |
123 |
7,631 |
04 |
12 دینی کام کورس (جزوقتی) |
20 |
462 |
05 |
اصلاح اعمال کورس (رہائشی ) |
6 |
101 |
06 |
اصلاح اعمال کورس (جزوقتی) |
8 |
251 |
07 |
فیضان قرآن وحدیث کورس (رہائشی ) |
4 |
111 |
08 |
فیضان قرآن وحدیث کورس (جزقتی ) |
8 |
650 |
09 |
63 دن مدنی تربیتی کورس (رہائشی ) |
5 |
105 |
10 |
جاری مدنی تربیتی کورس |
12 |
220 |
11 |
ہفتہ وار مدنی کورسز |
782 |
18,580 |
12 |
دیگر مدنی کورسز |
88 |
1,125 |
مجموعی تعداد مدنی کورسز |
1547 |
مجموعی شرکاء کی تعداد |
40,255 |
(رپورٹ:
شعبہ مدنی کورسز پاکستان /کانٹینٹ : محمد
مصطفیٰ انیس)
4 جنوری 2023ء
بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا جس میں
A C کے Students سمیت
علاقے کےدیگر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
واہگہ ٹاؤن لاہور کی جامع
مسجد نور جنت میں ہونے والے جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا اختتام
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مدنی کورسز کے تحت گزشتہ روز واہگہ ٹاؤن لاہور کی جامع مسجد نور جنت سلامت پورہ
میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع منعقد ہواجس میں
کورس کے شرکا سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد
حمزہ عطاری نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی نیز وضو، غسل، تیمم اور نماز کے چند کے ضروری مسائل بتاتے ہوئے
نماز کا عملی طریقہ بتایا۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکائے اجتماع کو نماز کے احکامات اور نماز کے واجبات پر عمل کرتے ہوئے
پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ
مدنی کورسز کے معلمین کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمد
امین عطاری نے شعبہ مدنی کورسز کے معلمین کا مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ داران کی
سابقہ کارکردگی پر جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر ذمہ
داران کی حوصلہ افزائی کی ۔ (رپورٹ
: شعبہ مدنی کورسز/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
فتح پور ڈسٹرکٹ لیہ پنجاب میں شعبہ مدنی کورسز
کے تحت فیضانِ نماز کورس کا اختتام
29 دسمبر 2022ء کو جامع مسجد رحمت اللعالمین
چک نمبر 112MLفتح پور ڈسٹرکٹ لیہ پنجاب میں شعبہ مدنی کورسز
دعوت اسلامی کے تحت 7 دن کا فیضانِ نماز کورس کا اختتام ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار
شعبہ کورسز یو سی نگران ، یوسی ذمہ دار سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
معلّم شعبہ مدنی کورسز اظہر حسین عطاری نے کورس کے اختتام پر نماز کے فضائل اور
اسکی اہمیت پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے
کا ذہن دیا، جبکہ کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں میں اسناد بھی تقسیم کی
گئیں۔(رپورٹ : اظہر حسین عطاری ،
معلم شعبہ مدنی کورسز / کانٹینٹ : محمد
مصطفیٰ انیس)
ڈیرہ اسماعیل خان سے آئے
ہوئے مدنی قافلے کےشرکا کے لئے جزوقتی فیضانِ
نماز کورس کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت 27،
28 اور 29 دسمبر 2022ء کو شیخوپورہ کی جامع مسجد فیضانِ مدینہ میں ڈیرہ اسماعیل
خان سے آئے ہوئے مدنی قافلے کے عاشقان
رسول کے لئے جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا
گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس کورس
میں عاشقانِ رسول کو وضو، غسل، تیمم اور نماز کے فرائض و واجبات سکھائے گئے
جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد حمزہ عطاری
نے اُن کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کےاحکامات
اور واجبات پر عمل کرنے نیز نماز کا عملی طریقہ کرکے بتایا۔اس کے علاوہ مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبہ ٔپنجاب
پاکستان کے شہر لاہور میں 24 دسمبر 2022ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاون لاہور میں جزوقتی معلم (ٹیچر) کورس
ہوا جس میں ڈویژن کے تمام آئمۂ کرام نے
شرکت کی۔
ڈویژن ذمہ دار سیّد فرقانُ الحق عطاری نے کورس میں
شریک اسلامی بھائیوں کی شعبہ مدنی کورسز کے تحت ہونے والے فرض علوم پر مشتمل مختلف
کورسز کروانے کے اسکلز پر تربیت کی نیز
انہیں تمام مدنی مراکز، مساجد ، مارکیٹس،تعلیمی
اداروں میں شعبے کے تحت فیضانِ نماز کورس
سمیت دیگر کورسز کروانے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ
: محمداحمد سیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
25
دسمبر 2022ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں معلم
کورس کا انعقاد ہوا جس میں ڈاکٹر محمدشہزادعطاری(گوجرہ)، سینئر
سرجن ڈاکٹر عمران(لاہور)،نیوروسرجن
ڈاکٹر ناطق (لاہور)، آرتھوپیڈک
ڈاکٹر حسن (لاہور)،جنرل
فزیشن ڈاکٹر طیّب (لاہور)،میڈیسن
ڈاکٹر محمد ساجد(لاہور)،
ڈاکٹر
آصف سمیت آئمہ مساجد نے شرکت کی۔
لاہور
مدنی کورسز ڈویژن ذمہ دار سید فرقان الحق عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی
شعبہ مدنی کورسز کے تحت ہونے والے
مختلف فرض علوم پر مشتمل کورسز کروانے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں اپنے ہسپتالوں اور مساجد میں شعبے کے تحت فیضانِ نماز کورس سمیت دیگر کورسز کروانے کا ذہن دیا جس پر شرکا
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمداحمد سیالوی عطاری رکن
مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
گلبرگ
ٹاؤن لاہور میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع
18
دسمبر 2022 ء کو جامع مسجد موتی حبیبُ اللہ روڈ گڑھی شاہو گلبرگ ٹاؤن لاہور میں
جزوقتی فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کورس کے شرکا شامل تھے۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے حاضرین سے سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کے احکامات اور واجبات بتائے نیز نماز
کا عملی طریقہ بھی سیکھایا۔ اجتماع کے اختتام پر کورس کرنے والے علاقے کے اسلامی بھائیوں میں اسناد تقسیم کی گئی۔ (رپوٹ
:محمد ابوبکر
عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
17 دسمبر 2022ء
بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ بصیر پور شریف تحصیل دیپالپور ضلع
اوکاڑہ میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 7 دن پر مشتمل فیضانِ
نماز کورس کی آخری نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں شرکا اور مدرسۃالمدینہ بوائز کے
بچوں سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس کورس
میں شعبہ مدنی کورسز کے معلم مولانا عمر فاروق عطاری مدنی نے عاشقانِ رسول کو وضو
، غسل اور نماز کے ضروری مسائل سکھائے نیز درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کے لئے مدنی قاعدہ بھی پڑھایا۔
اس کے علاوہ معلم نے
شرکائے کورس کو روزمرہ کی دعائیں، سنتیں و
آداب بیان کیں اور اسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔کورس کے
اختتام پر عاشقانِ رسول کا امتحان لیا گیا۔
علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکا کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں
دینی ماحول سے ہر وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
فیضانِ
مدینہ لدھانہ ڈسٹرکٹ لیہ پنجاب میں نماز
کورس کے اختتام پرتقسیمِ اسناد اجتماع
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
9 دسمبر 2022ء کو فیضانِ مدینہ
لدھانہ ڈسٹرکٹ لیہ پنجاب میں فیضانِ نماز کورس کے اختتام پرتقسیمِ اسناد اجتماع ہوا جس میں یوسی ذمہ دار سمیت
کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تقسیمِ
اسناد اجتماع میں تحصیل نگران اسلامی
بھائی نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکائے
کورس کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نمازوں
کی پابندی کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز شعبہ کورسز یوسی نگران نے کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں میں تحائف اور اسناد تقسیم کیں۔ (
رپورٹ : اظہر حسین عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )