داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر لاہور میں تینوں دن فرض علوم پر مشتمل جزوقتی مختلف مدنی کورسز کا سلسلہ ہوا جن میں وضو، غسل،تیمم اور نماز کے شرائط و فرائض اورواجبات سکھائے گئے۔

اس موقع پر مزار شریف کے وسیع احاطے میں 404 حلقے لگائے گئے ،ان حلقوں میں تقریباً 8 ہزار 80 شرکا نے شرکت کی۔حلقوں میں شریک زائرین کو راوی ٹاؤن کے معلمین نے فرض علوم کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: راوی ٹاؤن معاون ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)